بھارت کا آپریشن مہادیو؛ معصوم پاکستانیوں کو دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
بھارتی فوج نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ آپریشن مہادیو کے نام سے شروع کیا گیا یہ نیا منصوبہ دراصل آپریشن سندور کی ناکامی کو چھپانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج اس آپریشن کے تحت غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کر رہی ہے تاکہ انہیں دہشت گرد قرار دے کر اپنی سیاسی ساکھ کو بحال کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق بھارت کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو کچلنا اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارتی فوج نہ صرف جعلی مقابلوں کا سہارا لے رہی ہے بلکہ مختلف جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے 56 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے جن کی تفصیلات ڈی جی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کی پریس کانفرنسز میں پیش کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 723 پاکستانی شہری مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج حسب روایت فیک انکاؤنٹرز کے بعد میڈیا کو پہلے سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر فراہم کرتی ہے جن میں پلانٹڈ ہتھیار اور جعلی شواہد دکھائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، حراست میں موجود افراد سے زبردستی پاکستان مخالف بیانات اور جھوٹے اعتراف جرم بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز کے حوالے سے بدنام زمانہ ہے۔ آپریشن مہادیو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ بھارتی فوج کہ بھارت
پڑھیں:
فتنۃ الخوارج نے معصوم پختون عوام پر کیے گئے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی
فتنۃ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں معصوم پختون عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی فنڈنگ اور حمایت سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں فتنۃ الخوارج کا بڑا کردار ہے، فتنۃ الخوارج کی جدید اسلحہ تک رسائی بھاری بھارتی فنڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بھارتی سرپرستی سے فتنتہ الخوراج کے ہاتھ اب ڈرون حملوں تک پہنچ چکے ہیں، فتنتہ الخوراج نے سوشل میڈیا پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی ، خوارج کے ڈرون حملوں کا نشانہ معصوم بچے اور شہری جبکہ الزام پاک فوج پر لگا دیا جاتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔
فتنہ الخوارج کے ان ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں پر پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
فتنہ الخوارج کے پاس جدید ٹیکنالوجی کا اسلحہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے، گرفتار دہشتگردوں سے بھی یہ انکشاف ہوچکا کہ انہیں بھارتی فنڈنگ اور افغان حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔
بھارت افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پراکسی وار جاری رکھے ہوئے ہے، یہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ ڈرون حملے پاک فوج نہیں بلکہ خود فتنہ الخوارج کر رہے ہیں۔
ان ڈرون حملوں کیلئے فتنہ الخوارج کو بھارتی فنڈنگ اور افغان عبوری حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔