— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

شیری رحمان نے سابق بھارتی وزیرِ داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، چدم برم کا بیان بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے۔

ہم یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں: سابق بھارتی وزیر داخلہ

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کیا دہشت گردوں کی شناخت ہو پائی ہے؟ کیا یہ جان پائے ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے؟

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاملے پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے۔ بھارتی حکومت کو شفاف تحقیقات سے خوف ہے کیونکہ سچ سامنے آ جائے گا۔

پی پی سینیٹر  کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 27 بار کہہ چکے ہیں کہ سیز فائر میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، بھارت صرف الزامات کی روش پر برقرار ہے۔

پی پی پی رہنما کے مطابق ایس سی او اجلاس میں بھارت کی تنہائی اس کے جھوٹے بیانیے کی ناکامی ہے۔ پہلگام حملہ بھارتی ریاستی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

شیری رحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی حکومت پاکستان پر الزامات کی بجائے اپنی اندرونی ناکامیوں کا جائزہ لے، بھارت کو جنگ اور سفارتی محاذ کے بعد کھیل کے میدان میں بھی ہزیمت کاسامنا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ

پڑھیں:

بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر، 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر انحصار

مودی سرکار کی جانب سے ’’میک اِن انڈیا‘‘ کا نعرہ تو لگایا جاتا ہے مگر میدان میں روسی ملبہ اور ’’بھارتی جگاڑ کلچر‘‘ کا راج ہے۔

مودی کی دفاعی خود انحصاری کا کھوکھلا نعرہ، ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارت دفاعی بحران کا شکار ہوگیا۔

بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر ہے، جس کا انحصار 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر ہے۔ مودی کے میک اِن انڈیا کی قلعی بھی کھل گئی، جو سوویت دور کے مگ 21 جنگی طیاروں پر آج بھی انحصار کر رہا ہے۔

مودی کا دفاعی ماڈل فیل ہوگیا کیونکہ میک اِن انڈیا نہ ہتھیار لا سکا اور نہ پرانا نظام بدل سکا، صرف ایک کھوکھلا سیاسی نعرہ ثابت ہوا۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق ’’میگ 21 کے آخری اسکواڈرن کی ریٹائرمنٹ تقریب 19 ستمبر کو چندی گڑھ میں منعقد ہوگی۔ بھارتی فوج کی ’’جگاڑ‘‘ سے مگ 21 طیارے 62 سال تک چلتے رہے، جگاڑ بھارتی فوج کی منفرد ثقافت ہے جس میں فوری حل، جدت، اور انجینئرنگ کے طریقے شامل ہیں۔

دی وائر کے مطابق اب تک بھارت میں تقریباً 450 MiG-21 طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں 170 سے زائد پائلٹ جاں بحق ہوئے۔ بھارتی میڈیا میں MiG-21 کو ’’اڑتا ہوا تابوت‘‘ اور ’’بیوائیں بنانے والا‘‘ جیسے نام دیے گئے ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثات کی وجوہات میں پائلٹ کی غلطی کے ساتھ پرانے جہاز، انجن کی خرابی اور بوسیدہ ٹیکنالوجی شامل ہے۔ حادثات کے باوجود MiG-21 طیارے صرف مجبوری کے تحت چلائے گئے تاکہ اسکواڈرن کی تعداد برقرار رکھی جا سکے، مقامی لڑاکا طیاروں میں تاخیر اور متبادل کی سست خریداری نے MiG-21 کی تکنیکی عمر بڑھا کر اسے اصل صلاحیت سے کہیں زیادہ کاموں پر مجبور کیا۔

دی وائر کے مطابق مگ-21 کی طویل سروس کی اہم وجہ مقامی لائٹ کمبیٹ ایئر کرافٹ (LCA) منصوبے میں مسلسل تاخیر تھی، جو 1983 میں اس کی جگہ لینے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ عارضی حل کے طور پر 1990 کی دہائی کے آخر میں 125 MiG-21 ‘Bis’ طیارے کو 'Bison' معیار تک اپ گریڈ کیا گیا، جس میں بھارتی، روسی، فرانسیسی اور اسرائیلی ریڈار و ایویونکس شامل کیے گئے۔

اپ گریڈ شدہ MiG-21 Bison طیارے ستمبر میں آخرکار ریٹائر کیے جا رہے ہیں، جس سے بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 29 رہ جائے گی۔ یہ کمی مجاز 42.5 اسکواڈرنز کی سطح سے کہیں کم ہے، جو آپریشنل کارکردگی پر بڑھتے دباؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

مودی سرکار کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ صرف میڈیا گِمک ہے جبکہ زمینی حقائق صفر ہیں۔ مودی حکومت کی دفاعی پالیسی میں سنگین ناکامیاں سامنے آ گئیں، ڈیڑھ دہائی پرانا LCA منصوبہ اب تک صرف فائلوں میں قید ہے۔

بھارتی فوج کا ’’جگاڑ کلچر‘‘ قومی سلامتی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیساتھ ہمارا کوئی تنازعہ نہیں، بھارتی وزیردفاع
  • پہلگام حملے پر حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیئے.پی چدمبرم
  • پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم
  • پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
  • بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر، 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر انحصار
  • پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
  • ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟
  • مودی حکومت کا خاتمہ قریب؟
  • مودی کی ٹرمپ سے دوستی کھوکھلی نکلی،بھارتی وزیراعظم پراپوزیشن کا طنز