اربعین زائرین پر بائی روڈ پابندی ناقابلِ قبول ہے، علامہ محمد حسین اکبر
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
چیئرمین جعفریہ حج، عمرہ و زیارات کا کہنا ہے کہ ہر سال ہزاروں مومنین محدود وسائل کے باوجود بائی روڈ سفر اختیار کرتے ہیں تاکہ وہ اربعین کے مقدس اور روحانی اجتماع میں شریک ہو سکیں، ان پر یہ عارضی مگر ظالمانہ پابندی ناقابلِ برداشت ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اربعین کے موقع پر بائی روڈ زیارت پر عائد پابندی کو فوری ختم کیا جائے، زائرین کیلئے بارڈر اور سفری سہولیات میں بہتری لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جعفریہ حج و عمرہ و زیارات ایسوسی ایشن پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا ہے کہ اربعین زائرین پر بائی روڈ پابندی ناقابلِ قبول ہے، ہم حکومتِ پاکستان کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق جانیوالے بائی روڈ زائرین پر عائد کی گئی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں مومنین محدود وسائل کے باوجود بائی روڈ سفر اختیار کرتے ہیں تاکہ وہ اربعین کے مقدس اور روحانی اجتماع میں شریک ہو سکیں، ان پر یہ عارضی مگر ظالمانہ پابندی ناقابلِ برداشت ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اربعین کے موقع پر بائی روڈ زیارت پر عائد پابندی کو فوری ختم کیا جائے، زائرین کیلئے بارڈر اور سفری سہولیات میں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اربعین جیسے اہم دینی موقع پر زائرین کیساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے، حکومت زائرین کو تکلیف نہیں ریلیف فراہم کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پابندی ناقابل پر بائی روڈ اربعین کے کہ اربعین کرتے ہیں
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست کا اجرا کر دیا، وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے، عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔