اربعین امام حسین علیہ السلام کے خلاف شازشیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: عراق میں اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے عاشقان سید الشہداء کربلا معلیٰ کیلئے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ اس عارفانہ و عاشقانہ سفر کیلئے سب بے تاب ہیں۔ ادھر عراق میں سیاسی تبدیلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تفصیلات کیلئے اس ویڈیو کلپ کو ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی
عراق میں اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے عاشقان سید الشہداء کربلا معلیٰ کے لیے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ اس عارفانہ و عاشقانہ سفر کے لئے سب بے تاب ہیں۔ ادھر عراق میں سیاسی تبدیلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تفصیلات کے لئے اس ویڈیو کلپ کو ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اربعین کیلیے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
اسلام آباد:اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زائرین فضائی سفر کے ذریعے زیارات پر جا سکیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فضائی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اربعین زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس کا انتظام کیا جائے گا۔