اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ چوہدری سالک حسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
امریکہ نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2025ء ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین صاحب کے اعزاز میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی شریک ہوئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
موٹروے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، ہر قیمت پر جلال پور پیر والا کو بچانا ترجیح ہے: عبدالعلیم خان
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے موٹر وے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، شہریوں کی جان و مال زیادہ اہم ہے، ہر قیمت پر جلال پور پیر والا شہر کو بچانا ترجیح ہے۔
ملتان میں عبدالعلیم خان نے جلالپور پیر والا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موٹروے ایم 5 کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 3 ہفتوں سے جلالپور پیر والا شہر کو بچانے کی کوشش جاری ہے، موٹروے کے ساتھ دونوں طرف پانی 20 کلو میٹر تک ہے۔
وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت فیصلہ کرے، این ایچ اے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزراء کے ہمراہ مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس میں سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور کمشنر نے بریفنگ دی۔
اعلامیے کے مطابق موٹروے پر مزید شگاف کے لیے نیسپاک، آبپاشی، واٹر سروسز اور متعلقہ ادارے رابطے میں ہیں،این ایچ اے و آبپاشی کے ماہرین کی ٹیکنیکل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، صورتِ حال کی مسلسل مانیٹرنگ ہو گی۔