الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے، اعجاز چوہدری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری
پڑھیں:
9 مئی کیسز میں سزا یافتہ اعجاز چوہدری، احمد بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری آئین کے ارٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت سینیٹ کے رکنیت کے لیے نااہل ہو گئے۔
ادھر، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اور رکن پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محمد احمد چٹھہ اور احمد خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ احمد چٹھہ این اے 66 وزیر آباد اور احمد خان پی پی 87 میانوالی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی تھی۔
ملزمان پر پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
22 جولائی کو ہی لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔