اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعاون اور فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں بشمول طب، معدنیات، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق فریقین نے پاکستان اور مصر کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی انضمام کو فروغ دینے اور تجارتی سرگرمیوں میں وسعت لانے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے جلد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے عالمی فورمز پر پاکستان کے ساتھ جاری تعاون کو سراہتے ہوئے پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے مثبت اور تعمیری نتائج کی امید ظاہر کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار دوطرفہ تعاون فلسطین کی حمایت مصری وزیر خارجہ ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار دوطرفہ تعاون فلسطین کی حمایت ملاقات وی نیوز مصر کے
پڑھیں:
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ اکتوبر 2024 سے اب تک یہ دونوں رہنماؤں کی چوتھی ملاقات تھی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی، معاشی، اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے روابط بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اور مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق کیا۔
کرسی پر بیٹھنے کے لیے بھی’’ اجازت نامہ‘‘ لینا پڑتا تھا ۔۔۔آزادی کی نعمت کی قدر کریں
دونوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، فلسطینی عوام اور ان کے جائز نصب العین سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا، اور کانفرنس سے بامعنی اور تعمیری نتائج کی امید ظاہر کی۔
مزید :