وفاقی وزیر خزانہ سے نیدرلینڈز کی سفیر کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریز نے وزارت خزانہ میں الوداعی ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے میں ہینی ڈی ویریز کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے خصوصا تجارت اور کاروبار سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں سرگرم ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت کو بھی سراہا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے سفیر کو پاکستان میں حالیہ معاشی پیش رفت سے آگاہ کیا جن میں خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، سکیورٹی صورتحال میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ شامل ہیں جو تمام کلیدی شعبوں میں پائیدار استحکام کا نتیجہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے حکومت کی اقتصادی حکمت عملی پر روشنی ڈالی جو پائیدار، جامع اور برآمدات پر مبنی ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیر خزانہ نے حال ہی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں شامل مالیاتی فریم ورک پر بھی روشنی ڈالی جس میں سماجی تحفظ اور دفاعی اخراجات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سبسڈی اور قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات میں نمایاں کمی کو متوازن انداز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس محتاط پالیسی کے باعث رواں سال بجٹ میں مجموعی اضافہ صرف 1.9فیصد تک محدود رہا ہے جو گزشتہ برسوں کے 9سے 10فیصد اضافے کے مقابلے میں ایک واضح فرق ہے۔سفیر ہینی ڈی وریز نے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کے موجودہ ترقیاتی راستے کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان طویل مدتی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :