ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔

جسپریت بمراہ نے لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 74 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے مڈل آرڈر کو تہس نہس کرکے نہ صرف بھارت کو میچ میں دوبارہ کنٹرول دلوایا بلکہ پہلی بار اپنا نام لارڈز کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کروایا۔

تاہم، اس کارکردگی سے زیادہ جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی، وہ بمراہ کا غیر معمولی طور پر خاموش جشن تھا۔ عام طور پر وکٹ لینے کے بعد جوش و خروش سے جشن منانے والے بمراہ اس بار پانچویں وکٹ لینے کے بعد بغیر کسی خوشی کے محض اپنے نشان تک واپس چل دیے، نہ کوئی مسکراہٹ، نہ کوئی خوشی کا اظہار۔

لارڈز پر بمراہ کے اس خاموش جشن نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی کہ شاید بمراہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے رہے ہیں۔ یہ وکٹیں حاصل کرنا بمراہ کے لیے اس لیے بھی خاص تھا کہ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 15ویں پانچ وکٹیں تھیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی سرزمین پر پانچ وکٹیں لینے کے معاملے میں لیجنڈری کپل دیو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

تاہم، دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں بمراہ نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ میں تھک گیا تھا، کوئی خوشی یا غم کا معاملہ نہیں تھا۔ لمبے اسپیل کے بعد میں تھک گیا تھا، اب میں 21 یا 22 سال کا نہیں کہ وکٹ لے کر اچھل کود کروں۔ میں خوش تھا کہ میں نے ٹیم کے لیے کارکردگی دکھائی، بس اگلی گیند ڈالنے کی تیاری کر رہا تھا۔‘‘

بمراہ کی یہ بات اس جانب اشارہ کر رہی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کے جسم پر بوجھ ڈال رہی ہے اور ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ہی بڑے فیصلے کی طرف بڑھ جائیں، بالکل ویسے ہی جیسے ویرات کوہلی نے اچانک ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی تھی۔

لارڈز میں بمراہ کی شاندار واپسی نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ کیوں وہ بھارت کے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔ اپنی برق رفتاری، سوئنگ اور درستگی کے ساتھ انہوں نے انگلش بلے بازوں کو مسلسل مشکلات میں ڈالا، جس کی بہترین مثال ان کی وہ گیند تھی جس نے جو روٹ کے اسٹمپ اڑا دیے۔ بمراہ ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ کو گیارہویں مرتبہ آؤٹ کر چکے ہیں۔

یہ پانچ وکٹیں بمراہ کی اس سیریز میں لگاتار دوسری پانچ وکٹیں ہیں، اس سے قبل وہ لیڈز ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لے چکے تھے اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں آرام کے بعد اب تیسری اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی ٹیسٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے بھارت کو فتح کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ہمارے خلاف ریاستی جبر و فسطائیت کا مظاہرہ ہو رہا ہے،عامر ڈوگر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پانچ وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے بعد

پڑھیں:

چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی

چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں زراعت اور امور دیہات کے شعبے کے عہدیدار نے “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران زراعت اور دیہات میں اعلیٰ معیاری ترقی سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔

منگل کے روز پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں اناج کی پیداوار نئی بلندی تک پہنچ گئی ۔2024 میں زرعی پیداوار پہلی بار 0.7 ٹریلین کلوگرام سے تجاوز کر گئی ، جو 2020 کے مقابلے میں 37 ارب کلوگرام کا اضافہ ہے۔ اس وقت چین میں فی کس اناج کی دستیابی 500 کلوگرام تک پہنچ گئی ہے،

جو بنیادی طور پر اناج کی خود کفالت اور غذائی تحفظ کو یقینی بناتا ہے، اور خوراک کی سیکیورٹی کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسانوں کی زندگی کے معیار میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ “چودھویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران، کسانوں کی آمدنی میں تیز اضافہ جاری ہے، اور 2024 میں دیہی رہائشیوں کی فی کس دستیاب آمدنی 23119 یوان تک پہنچ گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل ’’چین میں ہر جگہ مواقع ہیں‘‘،غیرملکی سرمایہ کار موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم امریکہ سے درآمد کردہ متعلقہ اینلاگ آئی سی چپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز،چینی وزارت تجارت پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پانچ دریاؤں کی سرزمین ’’پنج آب‘‘ پانی کی نظر
  • ’انسانوں نے مجھے مارا‘: چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن ’فائٹ ٹیسٹ‘ میں بھی ڈٹا رہا
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی
  • سید علی گیلانیؒ… سچے اور کھرے پاکستانی
  • “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان
  • فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • ایشیا کپ، پاک-بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • حارث کی بمراہ کے سامنے ناکام رہنے کی پیشگوئی درست ثابت