القسام بریگیڈ نے چند روز میں صیہونی فوج کی 4 گاڑیوں کو تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
۔ القسام بریگیڈز نے اپنے عسکری بیان میں واضح کیا کہ ان کے مجاہدین نے 9 جولائی 2025ء کو الزيتون کے مشرقی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی "حفار” (کھدائی کرنے والی گاڑی) کو انتہائی طاقتور زمینی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے فوراً بعد مجاہدین نے دشمن کے ہیلی کاپٹروں کو زخمیوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا، جو اس آپریشن کی کامیابی اور دشمن کے نقصانات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے قابض صیہونی فورسز پر کاری وار کرتے ہوئے جولائی کے اوائل سے اب تک کم از کم چار فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے "الزیتون” میں قابض اسرائیلی افواج کی دراندازی کو روکتے ہوئے دشمن کی چار فوجی گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ القسام بریگیڈز نے اپنے عسکری بیان میں واضح کیا کہ ان کے مجاہدین نے 9 جولائی 2025ء کو الزيتون کے مشرقی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی "حفار” (کھدائی کرنے والی گاڑی) کو انتہائی طاقتور زمینی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے فوراً بعد مجاہدین نے دشمن کے ہیلی کاپٹروں کو زخمیوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا، جو اس آپریشن کی کامیابی اور دشمن کے نقصانات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس سے قبل 6 جولائی 2025ء کو بھی اسی محاذ پر القسام مجاہدین نے ایک صہیونی مرکاوا ٹینک کو اسی نوعیت کی مہلک بارودی سرنگ سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ دشمن کو ایسی چوٹ پہنچائی گئی جو اس کے غرور کو کچل دے۔ اسی طرح 2 جولائی 2025ء کو دو اسرائیلی "ڈی نائن” بلڈوزروں کو بھی بھرپور جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، جنہیں قابض فوج فلسطینیوں کے گھروں، کھیتوں اور زمینوں کو مسمار کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔ ان دونوں بلڈوزروں کو بھی القسام بریگیڈز نے شدید دھماکوں کے ذریعے نیست و نابود کر دیا۔ یہ حملے صرف عسکری کامیابیاں نہیں بلکہ فلسطینی قوم کے صبر، استقامت اور مزاحمت کا مظہر ہیں۔ القسام بریگیڈز کی جانب سے قابض افواج کے خلاف یہ کارروائیاں اس امر کا پیغام ہیں کہ فلسطینی قوم اپنے خون سے آزادی کی شمع روشن رکھے گی اور غاصب اسرائیل کے کسی بھی ظلم کے آگے نہ جھکے گی نہ رکے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: القسام بریگیڈز نے جولائی 2025ء کو مجاہدین نے دشمن کے کر دیا
پڑھیں:
بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
کوئٹہ:پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے، خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے، چھتیں گرنے سے 13 بچوں اور دو خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ان میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17گھر مکمل تباہ ہوگئے ہوگئے جب کہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا۔