کراچی میں سرکاری دفتر سے جنگ عظیم دوم کی یادگار سمیت قیمتی شیلڈز اور اشیا چوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل پارکس کے آفس میں چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چور دوسری جنگ عظیم کی شیلڈ سمیت قیمتی اشیا لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق کے ایم سی فریئر ہال میں واقع ڈی جی پارک کے مرکزی دفتر میں محروم الحرام کی چھٹیوں کے دوران چوری کی واردات پوئی ہے۔
چور کھڑکی توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور جنگ عظیم کی شیلڈ، نلکوں سمیت ڈی وی ڈی پلیئر لے گئے۔
ڈی جی پارکس کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر دفتر 4 جولائی بند کیا گیا اور پھر 7 جولائی کو کھولا گیا ، واپسی پر دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی۔
چوری کے واقعے کا مقدمہ ڈی جی پارکس کے افسر زوہیب گل کی مدعیت میں نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کرایا دیا ہے تاہم چوری کی واردات کے بعد کے ایم سی دفتر کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔
دوسری جانب مئیرکراچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
القسام بریگیڈ نے چند روز میں صیہونی فوج کی 4 گاڑیوں کو تباہ کر دیا
۔ القسام بریگیڈز نے اپنے عسکری بیان میں واضح کیا کہ ان کے مجاہدین نے 9 جولائی 2025ء کو الزيتون کے مشرقی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی "حفار” (کھدائی کرنے والی گاڑی) کو انتہائی طاقتور زمینی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے فوراً بعد مجاہدین نے دشمن کے ہیلی کاپٹروں کو زخمیوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا، جو اس آپریشن کی کامیابی اور دشمن کے نقصانات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے قابض صیہونی فورسز پر کاری وار کرتے ہوئے جولائی کے اوائل سے اب تک کم از کم چار فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے "الزیتون” میں قابض اسرائیلی افواج کی دراندازی کو روکتے ہوئے دشمن کی چار فوجی گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ القسام بریگیڈز نے اپنے عسکری بیان میں واضح کیا کہ ان کے مجاہدین نے 9 جولائی 2025ء کو الزيتون کے مشرقی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی "حفار” (کھدائی کرنے والی گاڑی) کو انتہائی طاقتور زمینی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے فوراً بعد مجاہدین نے دشمن کے ہیلی کاپٹروں کو زخمیوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا، جو اس آپریشن کی کامیابی اور دشمن کے نقصانات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس سے قبل 6 جولائی 2025ء کو بھی اسی محاذ پر القسام مجاہدین نے ایک صہیونی مرکاوا ٹینک کو اسی نوعیت کی مہلک بارودی سرنگ سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ دشمن کو ایسی چوٹ پہنچائی گئی جو اس کے غرور کو کچل دے۔ اسی طرح 2 جولائی 2025ء کو دو اسرائیلی "ڈی نائن” بلڈوزروں کو بھی بھرپور جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، جنہیں قابض فوج فلسطینیوں کے گھروں، کھیتوں اور زمینوں کو مسمار کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔ ان دونوں بلڈوزروں کو بھی القسام بریگیڈز نے شدید دھماکوں کے ذریعے نیست و نابود کر دیا۔ یہ حملے صرف عسکری کامیابیاں نہیں بلکہ فلسطینی قوم کے صبر، استقامت اور مزاحمت کا مظہر ہیں۔ القسام بریگیڈز کی جانب سے قابض افواج کے خلاف یہ کارروائیاں اس امر کا پیغام ہیں کہ فلسطینی قوم اپنے خون سے آزادی کی شمع روشن رکھے گی اور غاصب اسرائیل کے کسی بھی ظلم کے آگے نہ جھکے گی نہ رکے گی۔