کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈی جی پارکس آفس سے تاریخی نوادرات چوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈ، نلکے، ٹوٹیاں اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے خوشخبری، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
مقدمہ کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور 7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔ مقدمہ زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کرایا ہے۔
واقعے پر اعلیٰ حکام نے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنگ عظیم دوم چوری کراچی میٹروپولیٹن کے ایم سی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چوری کراچی میٹروپولیٹن کے ایم سی
پڑھیں:
راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔
گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔