کراچی بندرگاہ پرکارگو ہینڈلنگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی پورٹ پر مجموعی طور پر1 لاکھ 38 ہزار 937 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا ہے جس میں 74 ہزار 208 میٹرک ٹن برآمدات اور 64 ہزار 729 میٹرک ٹن درآمدات کارگو کی ہینڈلنگ شامل ہیں۔ برآمدات میں کنٹینرز کے علاوہ 11 ہزار 940 میٹرک ٹن سیمنٹ اور 28 ہزار 993 میٹرک ٹن کلنکر بھی ہینڈل کیا گیا جبکہ درآمدات میں صرف کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میٹرک ٹن
پڑھیں:
ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرگئی ، 7 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے کا شکار مسافر گاڑی گندل سے صدہ جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔