اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضامند ہوگئے، میت لینے کے لیے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش وصول کے لیے ان کے اہل خانہ نے رضامندی ظاہر کردی، میت وصولی کے لیے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے اور ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی۔

حمیرا کی میت کی حوالگی کا حکم نامہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا، پولیس کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد اہل خانہ حمیرا کی لاش وصول کریں گے۔

قبل ازیں اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہنوئی نے پولیس سے لاش وصول کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

پولیس نے لاش انہیں دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ حمیرا اصغر کی میت ان کے خونی رشتے دار کو ہی دی جائے گی۔اداکارہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ اہل خانہ کریں گے۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی اب سے دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 کے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کی لاش قریب 6 سے 8 ماہ پرانی ہے جبکہ اداکارہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں محفوظ کرلی گئی ہے۔

اکتوبر کے بعد سے خاتون کے رابطے منقطع تھے، ایس ایس پی ساؤتھ

ایس ایس پی ساؤتھ محزور علی نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی کراچی آئے ہیں، قانونی کارروائی جاری ہے، ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبے کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس عمارت میں حمیرا ارشد کا فلیٹ تھا وہاں ہر فلور پر دو فلیٹس بنے ہیں، پڑوس کے فلیٹ میں مقیم افراد بھی فروری 2025ء میں بیرون ملک سے واپس آئے ممکنہ طور پر لاش سے اٹھنے والا تعفن اسی وجہ سے کسی کو محسوس نہیں ہوا، حمیرا اصغر خود فیملی سے رابطہ کرتی تھیں، فیملی ان سے رابطے میں نہیں رہتی تھی، اکتوبر 2024 کے بعد سے خاتون کے رابطے منقطع تھے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: بھائی اور بہنوئی حمیرا اصغر کے لاش وصول کے بعد کے لیے کی لاش

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار