اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔
اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔
یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔
اداکارہ کا ستمبر 2024 سے کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور مالک مکان نے بھی فلیٹ خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
عدالت کے حکم پر جب بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تو بارہا دستک کے باجود دروازہ نہیں کھولا گیا۔ جس پر دروازہ توڑنا پڑا۔
جیسے ہی درواز ٹوٹا بدبو کا ایک بھپکا محسوس ہوا اور اداکارہ کی گلی سڑی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی۔ جو تقریباً 8 ماہ پرانی تھی۔
ابتدا میں ان کے اہل خانہ نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر ان کے بہنوئی اور بھائی لاش لینے کراچی پہنچے تھے۔
اداکارہ حمیرا اصغر ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ اُن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد تھی۔
اداکارہ شوبز کی دنیا میں نام کمانے کے لیے لاہور سے کراچی 2018 میں منتقل ہوئی تھیں۔ انھوں نے تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) سے شہرت حاصل کی۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/686281561240087/?rdid=N6KGuQXMZmypIvSJ&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1ExHaaSw5S%2F
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ حمیرا اصغر حمیرا اصغر کی
پڑھیں:
اداکارہ سارہ عمیر کی ڈائریکٹر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر نے ڈائریکٹر محسن طلعت سے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ شادی کے 9 سال بعد ڈائریکٹر محسن طلعت اور سارہ عمیر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، اداکارہ نے شوبز کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اور 2014 تک کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی، لیکن شادی کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ حال ہی میں پاکستان کے ریئلٹی شو تماشہ سیزن 4 سے ایلیمینیشن کے بعد سارہ عمیر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے تماشا میں اس لیے حصہ لیا کہ مجھے ایک بریک چاہیے تھا، میرا اور محسن طلعت کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے، اس لیے بار بار سامنا ہو جاتا ہے۔سارہ نے کہا کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ قبل میرا طلاق ہوئی تھی، اور یہ بہت سے لوگوں کو پہلے ہی معلوم تھا، اس وقت میں ذہنی طور پر مشکل حالات سے گزر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ ہوں اور کئی رکاوٹوں کا سامنا کیا، اللہ نے مجھے سکون کی جگہ عطا کی، جہاں فون، ملاقاتیں اور تعلقات کچھ نہیں تھے، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں زندگی میں بہت کچھ جھیل چکی ہوں، اس لیے تماشا میرے لیے کوئی مشکل چیز نہیں۔