کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کچھ روز قبل ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے بھائی نوید اصغر کے حوالے کر دی گئی، جو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا کے بھائی نوید اصغر نے ان سوالات کے جواب دیے جو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا ایک سال سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، اور جب والدہ نے رابطے کی کوشش کی تو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ نوید اصغر کے مطابق انہوں نے حمیرا کی چند دوستوں سے بھی رابطہ کیا مگر کوئی سراغ نہ ملا نوید نے بتایا کہ والدہ کو بھی علم نہیں تھا کہ حمیرا کراچی میں کہاں رہ رہی تھی، وہ اکثر پوچھتی تھیں مگر حمیرا مقام بتانے سے گریز کرتی تھی۔ جب اہل خانہ کو اس کی موت کی اطلاع ملی تو سب صدمے میں چلے گئے، کیونکہ کچھ دن پہلے ہی ایک قریبی عزیزہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئی تھیں میڈیا میں والد کی جانب سے لاش وصول نہ کرنے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے نوید اصغر نے کہا کہ جب والدہ کو معلوم ہوا کہ لاش کی حالت خراب ہے تو انہوں نے غم کی شدت میں کہا کہ وہ میت نہیں دیکھ سکتیں۔ اسی دکھ بھرے لمحے میں والد کی جانب سے جو الفاظ کہے گئے، میڈیا نے انہیں توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ نوید نے واضح کیا کہ وہ اپنے والد کی اجازت سے میت لینے کراچی آئے ہیں اداکارہ کے بھائی نے کہا کہ حمیرا خود مختار تھی اور اپنی مرضی سے کراچی میں رہ رہی تھی۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ تین روز سے وہ چھیپا انتظامیہ اور پولیس سے مسلسل رابطے میں تھے اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی لاش وصول کی گئینوید اصغر نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا کسی صحافی نے حمیرا کے فلیٹ مالک یا اردگرد کے افراد سے بات کی؟ میڈیا کا سارا فوکس صرف ان کے خاندان پر رہا جو کہ ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ ایسے لمحات میں خاندان پہلے ہی غم اور صدمے میں ہوتا ہے اہلخانہ نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے جذبات کا احترام کیا جائے اور بے بنیاد خبروں سے اجتناب برتا جائے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نوید اصغر انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ

لاہور:

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ غیر ملکی ایئرلائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

قبل ازیں جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی۔ نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔

اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  •  اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی
  • مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
  • نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ