ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں ،فضائی آپریشن متاثر، درجنوں پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ، درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔ نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔ اسی طرح نجی ائیرلائن کی پرواز ER-852، جو جدہ سے پشاور جارہی تھی، کو موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور میں اتار دیا گیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر 26 پروازیں ایک سے7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کراچی ائیرپورٹ پر 16 پروازوں کو ایک سے 5 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا رہا، اسی طرح کراچی سے لاہور کی 7 پروازیں ایک سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ادھر لاہور ائیرپورٹ پر 12 پروازیں ایک سے 14 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ پشاور، سکردو، کوئٹہ، ملتان اور سیالکوٹ کی 15 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں نے انتظامیہ سے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آج شہر کا موسم گرم کیسا رہے گا؟بارش سے متعلق اہم پیشگوئی