data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی گلشن اقبال کے سرگرم کارکن فیصل خان انتقال کرگئے۔وہ گزشتہ دو ماہ سے سینے کے شدید انفیکشن کا شکار تھے۔ان کی عمر 42سال تھی۔ نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسامہ بن رضی،جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری راشد قریشی ،امیر ضلع شرقی نعیم اختر ،سیکرٹری نعمان پٹیل ،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سید محمد قطب،انجینئر عزیز الدین ظفر ،گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی،بی اینڈ ار گلشن ٹاؤن کے ڈائریکٹر راشد فیاض،الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے سیکرٹری محمد شاہد،این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال ،یوسی چیئرمین خضر باقی، ریاض اظہر،ماجد علی خان کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں جماعت اسلامی اور بردار تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

جماعتِ اسلامی کے بلدیاتی وفد نے سعید غنی کو کراچی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

سعید غنی—فائل فوٹو

وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی سے جماعتِ اسلامی کے بلدیاتی وفد نے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔

جماعتِ اسلامی کے وفد کی قیادت بلدیہ کراچی میں قائدِ حزبِ اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے کی ہے۔

ملاقات میں جماعتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے ٹاؤن چیئرمین بھی شریک تھے، وفد نے کراچی کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے وزیر بلدیات کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جماعتِ اسلامی کی جانب سے کراچی کے ٹاؤنز اور یونین کونسلز کو فنڈز کی بروقت فراہمی کا معاملہ ملاقات میں اٹھایا گیا۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے ٹاؤنز اور یونین کونسلز کو مناسب فنڈز کی بروقت فراہمی ضروری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیرِ بلدیات سے ملاقات میں جماعتِ اسلامی کے وفد نے ایس بی سی اے اور مخدوش عمارتوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت مخدوش عمارتوں کے مکینوں کی آباد کاری کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • سیکرٹری داخلہ پنجاب کی امریکی قونصل جنرل سے اہم ملاقات
  • قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، پی سی بی
  • مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 22 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا مطالبہ،جماعت اسلامی وفد کی سعید غنی سے ملاقات
  • جماعتِ اسلامی کے بلدیاتی وفد نے سعید غنی کو کراچی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
  • مبین نقوی کے انتقال پر لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز،افسران کا اظہار افسوس
  • برہان وانی کاخون رائیگاں نہیں جائے گا‘فیصل ندیم
  • آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستانی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
  • حافظ تنویر احمد جماعت اسلامی پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل کا حلف لے رہے ہیں