ڈیجیٹل میڈیا پاکستان اور چین کے درمیان نئی راہداری ہے: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پاکستان اور چین کے درمیان نئی راہداری ہے۔
عطاء تارڑ نے چین میں فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ہم ہمیشہ اپنا آہنی بھائی کہتے آئے ہیں۔ ہماری سرحدیں، پہاڑ اور دریا بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، پاکستان وادی سندھ کی عظیم تہذیب کا وارث ہے، اس تہذیب کا آغاز چین سے ہوتا ہے، قدیم شاہراہ ریشم آج پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ شاہراہ صرف تجارت کا ذریعہ نہیں بلکہ دوستی کا راستہ ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تہذیبیں صوفی شاعری اور ہنر ہمارے نوجوانوں کے خیالات میں زندہ ہیں، نوجوان نسل اس ورثے کی نئی تعمیر کر رہی ہے، اس لیے نئی نسل کو موقع دینا ہوگا کہ وہ نئی سوچ، نئے انداز اور نیا تناظر فراہم کرے، پاکستان اور چین کی شراکت داری صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں، ہم نے پاکستان اور چین کے مابین ریاستی سطح پر نشریاتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا، اب ہم مشترکہ ڈاکومنٹریز اور فلم سازی کے میدان میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔
شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع
عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم ایک ایسے پُرامن مستقبل کے خواہاں ہیں جہاں پانی کو ہتھیار کی بجائے امن کا ذریعہ بنایا جائے، مستقبل اب ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، ایسی راہداری جو ثقافت، دوستی اور ترقی کو آپس میں جوڑتی ہے، ہم نے اپنے ورثے کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین عطاء تارڑ
پڑھیں:
افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو: عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔عطا تارڑ نے کہاکہ قطر اور ترکیےکی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیاجائےگا۔عطا تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سےفتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں، افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔