اداکارہ حمیرا اصغر کی ماڈل ٹاؤن قبرستان میں تدفین ،موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی کے فلیٹ سے ملنے والی معروف ٹی وی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا، تاہم ان کی میت کراچی سے لاہور منتقل کرکے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئی۔
نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ حمیرا کی میت گھر لانے کے بجائے براہِ راست قبرستان منتقل کی گئی۔ اس حوالے سے اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کا حساب اللہ تعالیٰ لے گا۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہل خانہ نے میت وصول کرنے سے انکار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک میڈیکل پراسیس مکمل نہ ہو، کسی بھی لاش کو وصول نہیں کیا جا سکتا۔ والد نے یہ بھی بتایا کہ حمیرا کی والدہ سے اس کا رابطہ برقرار تھا، مگر بعض اوقات حالات انسان کے بس میں نہیں ہوتے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔