فریئر ہال کے سامنے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں، پولیس کا کمشنر میونسپل کارپوریشن کو خط
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی کے فریئر ہال کے سامنے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ چوریاں روکنے میں ناکامی پر پولیس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو سیکیورٹی اقدامات کے لیے خط لکھ دیا۔
پولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ فریئر ہال کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، فریئر ہال میں قائم پتھارے اور اسٹال غیر قانونی ہیں، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل چوری رکوانے کے لیے باقاعدہ پارکنگ ایریا قائم کیا جائے، فریئر ہال کے پارکنگ ایریا میں سٹی وارڈن کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فریئر ہال کے
پڑھیں:
پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے
پشاور کے علاقہ میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، ہلاک 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکوؤں نے حالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔