گوئٹے مالا؛ زلزلے سے تباہ گھروں میں چوری کے الزام میں 5 افراد کو زندہ جلادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
گوئٹے مالا میں زلزلے کے بعد تباہ حال گھروں میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کا علاقہ سانتا ماریا دی جیسس زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں درجنوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں یا اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر منتقل ہوگئے تھے۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ افراد رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس آئے تھے۔
ان میں 5 افراد کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہجوم نے ان افراد کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا اور بعد میں آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ اگرچہ چوری غیر قانونی عمل ہے لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا اور ہجوم کا کسی پر بھی تشدد یا قتل خود ایک سنگین جرم ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مشتعل ہجوم میں شامل افراد کی شناخت ہوگئی اور جب پولیس انھیں گرفتار کرنے پہنچی تو علاقہ مکینوں نے ایسا کرنے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ گوئٹے مالا میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا رجحان نئی بات نہیں۔ 2008 سے 2020 کے درمیان ایسے واقعات میں 361 افراد ہلاک اور 1,396 زخمی ہوچکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ خطے پر امریکہ بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارتی فوجی مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ یہ سوال کہ پاکستان نے کتنے بھارتی جنگی جہاز گرائے؟ بھارت سے پوچھنا چاہیے، حقیقت بھارت کے لیے شاید بہت تلخ ہو ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں پیشرفت بھارت کو خوش نہیں کرسکتی لیکن بھارت کی خوشنودی یا ناراضی پاکستان کے لیے معنی نہیں رکھتی۔
شہر قائد میں سڑکوں پر کرسیاں اور ٹیبل لگانے والے 103 ہوٹل سیل
مزید :