بلوچستا میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔

شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہی غلام سعید  اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اپنے گھر آ رہے کہ حملہ آوروں نے انہیں شہید قتل کر دیا، ان کے بیمار والد یہ خبر برداشت نہ کر سکے اور اپنے بیٹے کی لاش گھر آنے پر صدمے سے چل بسے۔

دونوں کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غلام سعید

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق