عمران خان کے بیٹے گرفتار ہونگے تو سیاسی طورپرابھریں گے، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طور پر ابھریں گے۔ کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں ، ان کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طورپرابھریں گے۔ پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے ، وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ اس
سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا تھا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں، اب حکومت کہہ رہی ہے ملنے پاکستان آئے تو جیل میں ڈال دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔