ژوب واقعے کے شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد شدت غم سے وفات پاگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ژوب واقعے کے شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے وفات پاگئے۔
میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور اس کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔
غلام سعید کا جسد خاکی اس کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو مقتول کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔
بلوچستان میں ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں 9.
غلام سرور کافی عرصہ سے بیمار تھے، بیماری کی اطلاع پر بیٹا چھٹی لے کر گھر آرہا تھا۔
نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں فوج کے دستہ کے علاوہ سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غلام سعید
پڑھیں:
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا اس بے رحمی سے قتل انسانیت سوز اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ وفاقی وزیر نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں، اور حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔