مولانا خان زیب سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
باجوڑ/ پشاور(صباح نیوز+ اے پی پی) باجوڑ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مولانا خان زیب کو آبائی علاقہ ناوگئی میں سپردخاک کردیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ نماز جناز ہ میں اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، سردار حسین بابک، باجوڑ کے اراکین اسمبلی نثار باز ، ڈاکٹر حمید ، انور زیب خان ، مختلف اضلاع سے قبائلی و سیاسی مشران ، کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس سے قبل شہید ہونے والے پولیس اہلکار شیرزادہ کی نماز جنازہ میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا تین روزہ سوگ منائے گی، تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا خان زیب اور ان کے ساتھیوں پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صرف عوامی نیشنل پارٹی پر نہیں بلکہ پختون شعور، امن اور مزاحمتی سیاست پر حملہ ہے۔ مولانا خانزیب جیسے بہادر، نظریاتی، اور پرامن عالم دین کا یوں سر عام قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کو ایک بار پھر کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوامی نیشنل پارٹی مولانا خان زیب
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا کراچی میں غزہ چلڈرن مارچ، طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک
جماعت اسلامی نے شاہراہ قائدین پر غزہ چلڈرن مارچ منعقد کیا جس میں طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے فلسطین کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔
اس موقع پر ایک نجی اسکول کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے حافظ نعیم الرحمٰن کو 30 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔
اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اپنی روش تبدیل کرے، امریکا منافق ہے، اسرائیل کے ساتھ امریکا کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل کے خلاف اب عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کسی طور قبول نہیں۔ 7 اکتوبر کو بین الاقوامی سطح پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے۔ 5 اکتوبر کو کراچی کی شاہراہ فیصل پر یہ دن منائیں گے۔