نتین یاہو نے صرف اپنی بقاء کیخاطر غزہ جنگ کو طول دیا، امریکی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اپنی ایک رپورٹ میں نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے کیسے جنگ سے پہلے صیہونی رژیم کے سلامتی کے منظر نامے کو پیچیدہ بنایا اور جان بوجھ کر جنگ کو طول دیا تاکہ وہ اپنے اقتدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ذاتی مقاصد حاصل کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ صیہونی رژیم کے بعض عہدیداروں نے اسرائیلی وزیراعظم "نیتن یاہو" پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے فوجی افسران کی مخالفت کے باوجود غزہ پٹی کے خلاف جنگ کو طول دیا۔ ان صیہونی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو غزہ کی جنگ سے متعلق فیصلے، اسرائیل کی سلامتی کو مدنظر رکھنے کی بجائے اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کو دیکھ کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جمعے کے روز ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی جس پر 6 ماہ تک کام کیا گیا۔ اس رپورٹ میں 100 سے زائد اسرائیلی، امریکی اور کچھ عرب ممالک کے عہدیداروں کے بیانات شامل کئے گئے ہیں۔ نیز متعدد سرکاری دستاویزات اور ریکارڈز کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی اس تفصیلی رپورٹ نے نیتن یاہو کے کردار سے پردہ اٹھایا ہے کہ کیسے انہوں نے جنگ سے پہلے صیہونی رژیم کے سلامتی کے منظر نامے کو پیچیدہ بنایا اور جان بوجھ کر جنگ کو طول دیا تاکہ وہ اپنے اقتدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ذاتی مقاصد حاصل کر سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنگ کو طول دیا نیتن یاہو
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔