Jasarat News:
2025-11-03@10:05:03 GMT

 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کے پھیلائو سے متعلق الرٹ جاری کیا، جس میں 20 ستمبر سے ڈینگی کے پھیلنے کے خدشے کا ظہار کیا گیا اور محکمہ موسمیات نے اس کے پیشِ نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہر اس وائرس کے شدید خطرے سے دوچار ہیں، موسمیاتی ڈیٹا میں اس سال ڈینگی کے سب سے شدید پھیلائو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری میں الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر سورج نکلنے کے بعد اور سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کے لیے انتہائی موزوں حالات ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے، اس لیے شہری انتظامیہ فیومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرے تاکہ اس وباءپر بروقت قابو پایا جائے۔

کہا جارہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلائو کے حوالے سے موجودہ موسم حساس ہے لہٰذاتمام ادارے اور عوام فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں نیز انسداد ڈینگی مہم سے وابستہ محکموں کے افسران و اسٹافر اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کرتے ہوئے شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کےلیے صفائی ستھرائی و احتیاط کے بارے میں احساس اور آگہی کو یقینی بنائیں،علاوہ ازیں اس سلسلہ میں علما کرام اور آئمہ حضرات بھی اپنے خطبات میں لوگوں کو ڈینگی کے خطرات اور اس سے بچائو کے طریقوں سے آگاہ کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں ڈینگی ڈینگی کے

پڑھیں:

ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت)گزشتہ چند دنوں کے دوران ماتلی اور گرد و نواح میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید خدشات پائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات ماتلی میں بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض بخار، جسم درد اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے اسپرے مہم، گندے پانی کی نکاسی، اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ماتلی اور ڈی ایچ او بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لیں اور ماتلی میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا مہم کا آغاز کریں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • ڈنگی کی وبا، بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کی غفلت
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز
  • کندھکوٹ،ڈینگی و ملیریا پر قابو پانے کیلیے ٹیموں کی تشکیل
  • ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے