بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی ، معاملہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور اس کی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے ایشو پر بالکل کلیئر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اس اس طرح کا کوئی بیان نہیں آیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی اس حوالے سے بہتر بیان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، تائیوان کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ بلوچستان میں انڈین مداخلت ہوتی ہے اور انڈین پراکیسیز ان واقعات میں ملوث ہیں۔ پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ برکس کے بارے میں اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، ہم اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے کیوں کہ ابھی ہم اس کے رکن نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ
پڑھیں:
ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
منامہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمانی اور بحرینی وزرائے خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ بحرینی وزیرِ خارجہ نے منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو جوہری معاملے کے حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہییں۔ بحرین کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اجلاس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ بحرینی خبر ایجنسی کے مطابق عبداللطیف بن راشد الزیانی نے خلیج فارس کی سلامتی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے اکیسویں منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے ذریعے حل کیا جائے، مذاکرات جو علاقائی خدشات کے ازالے کے مقصد سے انجام پائیں۔ عُمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی منامہ ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔