data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار نہایت واضح ہے، بھارت نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام کا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے،پاکستان بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کا معاملہ ہر عالمی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھا رہا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز سرگرم ہیں اور براہ راست دہشت گردی میں ملوث پائی گئی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے معاملے پر بالکل واضح مؤقف رکھتا ہے اور اپنے دفاع کے لیے تمام تر سفارتی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ایک بڑا چیلنج ہیں، پاکستان اس حوالے سے افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک مل کر اس خطرے پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ ہمیں ماضی کی قید سے نکل کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہو گا، 1980 کی دہائی میں کیے گئے فیصلوں پر اُس وقت کی قیادت ہی روشنی ڈال سکتی ہے، موجودہ وقت میں ہماری توجہ آگے بڑھنے اور دیرپا امن و استحکام پر مرکوز ہونی چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وہاں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بدقسمتی سے اب تک کشمیریوں کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ حال ہی میں ایک کشمیری نوجوان کی توہین کے واقعے پر پاکستان کا مؤقف دوٹوک اور واضح ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر کسی بھارتی رہنما سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے، دیگر ممالک کے نمائندوں سے ان کی ملاقاتیں شیڈیول کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے چین سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ہے، اور تائیوان پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان برکس (BRICS) تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ضرور ہے لیکن چونکہ ابھی رکن نہیں ہے، اس لیے برکس سے متعلق خبروں پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہیں حالانکہ ہمارا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز سوویت یونین کا دیا ہوا قیمتی تحفہ تھی، حکومت اس کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جبکہ امریکا سے تجارتی معاہدے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔

افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے، پاکستان سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانات سےحقائق نہیں بدلیں گے، اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرحد پار دہشت گردی ، فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع
  • سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • طالبان رجیم کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینا ہو گی، وزیر دفاع: مزید کشیدگی نہیں چاہتے، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں، دفتر خارجہ