بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاوں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو فوری حفاظتی انتظامات و اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون مزید مربوط بنانے اور صوبائی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی روابط مضبوط کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو عوام کو آگاہ رکھنے کے لئے تمام دستیاب ذرائع سے حقیقی و تازہ صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن سے دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تمام صوبوں کی انتظامیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوام کے لیے موثر آگاہی مہم جاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میڈیا پر غیر محفوظ اور کم محفوظ علاقوں کی وضاحت کرے، جہاں پر اونچے، درمیانے اور کم درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے تاکہ عوام کو بروقت انتباہ کیا جاسکے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ صوبوں کی انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے قبل از وقت نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھے، این ڈی ایم اے اس امر کو یقینی بنائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی سی سی پر بھارتی اجارہ داری، سنجوگ گپتا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے... وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم الرحمان مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ... وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 7فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ڈی ایم اے
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکماپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی اور انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔
سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حفیظ الرحمٰن و دیگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔