لیاری: غفلت پر ایس بی سی اے سربراہ معطل، جاں بحق افراد کےلواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے کراچی کے علاقےلیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر فوری اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کو معطل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کر دیا .
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کمشنر کراچی کو کمیٹی میں شامل کرکے 2 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی سفارشات پر بے رحم آپریشن کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مخدوش عمارتیں خالی کروانے کے بعد لوگوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ خستہ حال 51 عمارتوں کو گرانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں دیگر مخدوش عمارتوں کی رپورٹ آ جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔