اسرائیلی حملوں کی مذمت کیوں کی؟ ٹیرف10 فیصد اضافے کیساتھ لگادوں گا،ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس تنظیم کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسی کا حصہ بنے گا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برکس نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے، اگرچہ تنظیم نے براہ راست دونوں ممالک کا نام نہیں لیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “کسی کو بھی اس پالیسی سے استثنا نہیں ملے گا، اور آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط بھیج دیے گئے ہیں۔”
یاد رہے کہ برکس تنظیم نے گزشتہ روز ایک بیان میں خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر بیرونی حملوں کی مذمت کی تھی۔
ٹیکساس: طوفانی بارشیں ،سیلاب کی تباہ کاریاں، 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’برکس‘ کی امریکا مخالف پالیسی پر عمل کرنے والے ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگائیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز خبردار کیا ہے کہ جو ممالک BRICS کی امریکہ مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف (درآمدی ٹیکس) عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پالیسی میں کسی کو کوئی استثنا نہیں دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کوئی بھی ملک جو برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرتا ہے، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں امریکہ مخالف پالیسیوں سے کیا مراد ہے، اس کی کوئی وضاحت یا تفصیل فراہم نہیں کی۔
یاد رہے کہ BRICS گروپ کی بنیاد 2009 میں برازیل، روس، بھارت، اور چین کے رہنماؤں کی پہلی سربراہی کانفرنس سے رکھی گئی تھی۔ بعد ازاں جنوبی افریقہ کو بھی شامل کیا گیا۔ گزشتہ سال اس بلاک میں مزید ممالک مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات کو بھی رکنیت دی گئی۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان کو عالمی تجارتی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ یہ امریکہ کی خارجہ اور تجارتی پالیسی میں ایک ممکنہ سخت رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
Post Views: 5