دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)نو جولائی تک دریاوں میں پانی کے بہا میں غیرمعمولی اضافے کے خدشے کے پیشِ نظرپی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔
پنجاب کے مختلف دریاں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاو میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے نو جولائی تک ممکنہ سیلاب کے پیش نظر وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق، دریائے چناب، جہلم اور راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، جبکہ ان دریاوں سے منسلک ندی نالے، نالہ بہیں، بسنتر، ڈیگ، پلکھو، بھمبر، ہلسی، ایک اور ڈورا میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جب کہ دیگر نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں بہنے والے رود کوہیوں میں بھی فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی ڈویژن میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے اور ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ دریاوں کے کنارے موجود رہائشی علاقوں، مکانوں اور مویشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت، چینی سفیر کا سخت ردِعمل آگیا بھارت کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت، چینی سفیر کا سخت ردِعمل آگیا خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ سنگین، اپوزیشن نے قانونی مشاورت شروع کردی بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہا، فیلڈ مارشل مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو معطلی کے دورانیہ کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں، قانون کو راستہ بنانا چاہیے، اعظم نذیر تارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیلاب کی وارننگ جاری ندی نالوں میں دریائے چناب ڈی ایم اے
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسان اپنا خون پسینہ بہا کر ہمیں گندم مہیا کرتے ہیں، اس لیے اُن کی فلاح اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ زراعت میں جدید مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پیداوار میں اضافہ اور نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے اور کسان اس ہدف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
کسان وفد نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے تاکہ منڈیوں میں رسائی آسان ہو۔ کسانوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں میں ان کی جمع پونجی، مال مویشی اور گندم بہہ گئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں کے کسان شہروں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں گندم کی پوری قیمت ادا کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔