بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، آپریشن سندور میں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا بھارت کی سٹریٹیجک دور اندیشی میں کمی کااظہار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،فیلڈ مارشل نے ’’نیشنل سکیورٹی اینڈ ورا کورس‘‘کرنے والے فارغ التحصیل فوجی افسران سے خطاب کیا۔
اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شرکا سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی،فیلڈ مارشل نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ذہنی تیاری، عملی فہم،ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا، فیلڈمارشل نے سول اورملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
فیلڈمارشل عاصم منیر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، آپریشن سندور میں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا بھارت کی سٹریٹیجک دور اندیشی میں کمی کااظہار ہے،فیلڈ مارشل نے کہاکہ بھارت پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمت عملی، مقامی صلاحیت، مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔
کبیروالا میں قاری کی مسجد سے ملحقہ حجرے میں مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے کے دوران
پڑھیں:
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔