data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )مالی سال 25-2024 کے دوران 38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں،38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملکی معیشت پر اعتماد اور اپنوں سے جڑے رہنے کی مثال قائم کرتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے دوران 38.

3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے۔اس سے گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر رہا تھا، اس لحاظ سے سال بہ سال بنیاد پر ترسیلات میں 8 ارب ڈالر یعنی 26.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس تاریخی کارکردگی میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جو کہ 9.3 ارب ڈالر رہیں۔متحدہ عرب امارات سے 7.8 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.9 ارب ڈالر، یورپی ممالک سے 4.5 ارب ڈالر اور امریکا سے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریکارڈ ترسیلات ارب ڈالر کی مالی سال کے دوران

پڑھیں:

10پاکستانی نمائش کنندگان کی انٹرسٹائل شنگھائی ایکسپومیں شرکت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان نے انٹرسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس اور یارن ایکسپو آٹم 2025 میں ماضی کی طرح بہترین روایات کے ساتھ بین الاقوامی خریداروں اور صنعت کار رہنماؤں کی توجہ حاصل کرلی۔ انٹرسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس اور یارن ایکسپو آٹم 2025 میں پاکستان سے 10 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ ان میں سے 7 نمائش کنندگان نے انٹرٹیکسٹائل اور3 نمائش کنندگان نے یارن ایکسپو میں اپنی مصنوعات پیش کیں۔ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس میں 26 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3,700 ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہوئے ، جبکہ یارن ایکسپو میں 16 ممالک کے تقریباً 580 نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ اس ایڈیشن میں ملکی صنعت کو نمائش کنندگان اور وزیٹرز کی بین الاقوامی شمولیت سے نمایاں فائدہ حاصل ہوا۔اس حوالے سے ڈپٹی منیجرمارکیٹنگ ، ڈائمنڈ فیبرکس لمیٹڈ محمد عبداللہ تنویر نے کہا کہ ہم نے کئی سنجیدہ بین الاقوامی خریداروں سے ملاقات کی۔ اانٹرٹیکسٹائل شنگھائی بلاشبہ ہماری عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ نمائش درست خریداروں کو متوجہ کراتی ہے اور اپنی مصنوعات پیش کرنے کا شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔ ڈائر یکٹر محمود ٹیکسٹائل ملزخواجہ محمد مظفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ نمائش ہمیشہ ہمارے لیے شاندار اور قیمتی رہی ہے، اور ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم ایک دہائی سے باقاعدہ نمائش کنندہ ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 9.9فیصد اضافہ
  • 10پاکستانی نمائش کنندگان کی انٹرسٹائل شنگھائی ایکسپومیں شرکت
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • سکھر: بیراج گیٹ نمبر42سے ملنے والی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیاجارہاہے
  • 74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
  • معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل