Jasarat News:
2025-07-10@03:33:38 GMT

ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر ) ترسیلات زر تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔مالی سال 2025 کے دوران ترسیلات زر 26.6فیصد اضافہ سے 38.2ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ مالی سال 24ء کے دوران 30.3 ارب ڈالر ترسیلات موصول ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.

4 ارب ڈالر کی آمد ہوئی اورنمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترسیلات زر

پڑھیں:

ریکارڈ ترسیلات زر، مالی سال 2025 میں 38.3 ارب ڈالر پاکستان منتقل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملکی معیشت پر اعتماد اور اپنوں سے جڑے رہنے کی مثال قائم کرتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے دوران 38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے۔

اس سے گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر رہا تھا، اس لحاظ سے سال بہ سال بنیاد پر ترسیلات میں 8 ارب ڈالر یعنی 26.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس تاریخی کارکردگی میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جو کہ 9.3 ارب ڈالر رہیں۔

متحدہ عرب امارات سے 7.8 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.9 ارب ڈالر، یورپی ممالک سے 4.5 ارب ڈالر اور امریکا سے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

قانونی ذرائع سے ترسیلات کا فروغ

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹوو (PRI) جیسے اقدامات نے قانونی ذرائع سے ترسیلات بھجوانے کے عمل کو نہ صرف محفوظ بلکہ آسان اور تیز تر بنایا ہے۔

PRI کے تحت ترسیلات پر فیس کی چھوٹ، بینکنگ نظام کی ڈیجیٹل اپ گریڈیشن، اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آگاہی مہمات نے غیر رسمی ذرائع کو کم کیا اور ترسیلات کو بینکاری ذرائع سے بھیجنے میں سہولت دی۔

اعدادوشمار کے مطابق صرف جون 2025 کے مہینے میں پاکستانی کارکنوں نے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھجوائیں، جو گزشتہ سال کے جون کی نسبت 7.9 فیصد زائد ہیں۔

ماہِ جون کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 823.2 ملین ڈالر،
متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر اور امریکہ سے 281.2 ملین ڈالر موصول ہوئیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اس نمایاں اضافے کا سبب پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹوو جیسے اصلاحاتی اقدامات، قانونی ذرائع کی سہولت، اور زرمبادلہ پالیسیوں میں بہتری ہے، جس نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر 38، سافٹ ویئر برآمدات1 ارب ڈالر سے زیادہ، وزیراعظم کا اظہار تشکر
  • ریکارڈ ترسیلات زر‘ مالی سال 2025ء میں 38.3 ارب ڈالر پاکستان منتقل
  • جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.4 ارب ڈالر کی آمد
  • گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر ریکارڈ بلند سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر
  • وزیراعظم کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر
  • ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ: جون میں 3.4 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 26.6 فیصد اضافہ
  • ریکارڈ ترسیلات زر، مالی سال 2025 میں 38.3 ارب ڈالر پاکستان منتقل
  • چین؛ زرمبادلہ کے ذخائر 10 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ