پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے الوداعی پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ میرا سفر اپنے اختتام کو پہنچا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹاف کی حمایت پر شکر گزار ہوں۔
محمد مسرور کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی مایوسی یا پچھتاوے کے یہ باب بند کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔
ذرائع کے مطابق مسرور کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاہدہ سیریز ٹو سیریز کی بنیاد پر تھا۔ پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئے کوچز کی بھرتی کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی غیرملکی کوچز کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس سلسلے میں شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں آسٹریلیا کے شان میکڈرمٹ اور جنوبی افریقہ کے گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شان میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ جبکہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ بطور کوچ ذمہ داریاں دیے جانے کا بھی قوی امکان ہے، پی سی بی آئندہ چند روز میں کوچنگ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ فیلڈنگ کوچ پی سی بی کے ساتھ ٹیم کے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔