2025-09-18@15:20:21 GMT
تلاش کی گنتی: 326
«فقیر محمد لاکھو»:
لاہور: اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار کر لیے۔ ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے 4 رول ایشو کروا کے 2 رول خرد برد کر لیے تھے۔ ڈی ایس آفس مغلپورہ میں لوڈ شدہ ٹرک کو اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس کے اے ایس آئیز رفیق ڈوگر اور اظہر عباس نے روکا، تلاشی لینے پر ٹرک میں گیٹ پاس رسید کے مطابق ریلوے کی لاکھوں مالیت کی 2 سپوکنل شیٹس غائب تھیں۔ خرد برد کیے گئے 2 رول ریلوے کلرک احمد علی نے اپنے کوارٹر میں چھپا رکھے تھے جبکہ ریلوے سپوکنل شیٹس...
(ویب ڈیسک) حکومت نے ملکی گیس پر کنکشن لگانے کیلئے مستقل طور پر پابندی عائد کردی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کردیا ہے جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لیے مستقل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لیے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر...
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جبری قحط مسلط کرنے والے اسرائیل نے غزہ میں کسی قسم کا قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں یورو خرچ کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یورپ اور شمالی امریکا کے کچھ حصوں میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے ادائیگی کر کے بین الاقوامی مہمات چلائیں اور ان میں غزہ کی صورتحال...
غزہ: نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔ ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کرتے ہوئے یورپ اور شمالی امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مہمات میں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، حالانکہ حقیقت میں وہاں قحط اور انسانی المیہ جاری تھا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں...
چین کے مشرقی شہر چِنگ ڈاؤ (صوبہ شان ڈونگ) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی نابینا بیوی کی 12 برس تک غیر معمولی محبت سے دیکھ بھال کر کے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کے دل جیت لیے ہیں۔ لی جوشِن (39 سالہ) کی کہانی ان کی بیوی ژانگ شی ینگ کے ساتھ وابستہ ہے، جو 2008 میں شادی کے بعد ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ مگر 2013 میں ژانگ کو ایک سنگین آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگئی۔ تقریباً 5 لاکھ یوان علاج پر خرچ کرنے کے باوجود جون 2014 میں وہ مکمل طور پر نابینا ہوگئیں۔ ژانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سکتی تھیں، حتیٰ کہ اپنی بیٹی...
لاہور، ملتان، رحیم یار خان، راجن پور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث شجاع آباد، رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ، راجن پور اور وہاڑی کے مزید سیکڑوں دیہات زیرِ آب آگئے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں پنجند بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گڈو بیراج میں بھی شدید سیلاب متوقع ہے۔ پنجاب میں اب تک اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 5 ہزار دیہات اور 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ جلالپور کھاکھی میں کشتی الٹ گئی شجاع آباد کے علاقے جلالپور کھاکھی میں کشتی...
پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور دریاؤں کی طغیانی سے ہزاروں دیہات ڈوب گئے اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پنجاب شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ دریائے ستلج، راوی اور چناب اپنی حدود سے بڑھ کر پانی بہا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں گاؤں زیرِ آب ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب بھارتی حکام نے گندا سنگھ والا اور فیروزپور میں پانی کی سطح میں اضافے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا، جس کے بعد دریائے ستلج کے کناروں پر دوبارہ انخلا کے عمل شروع ہو گئے۔ اگرچہ بعض علاقوں میں پانی کی سطح میں معمولی کمی...
کیوبا ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا جہاں ملک بھر کے لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رواں سال کے دوران پانچواں بڑا بریک ڈاؤن ہے جس نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ وزارت توانائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی گرڈ کا مکمل رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مسئلہ انتونیو تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کے اچانک بند ہونے سے جڑا ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق بجلی کی بندش صبح 9 بجے کے بعد پیش آئی اور اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پورے سسٹم کو بحال کرنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں...
ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی شدت برقرار ہے، کشتیوں کے حادثات اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث مزید جانی و مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتیاں الٹ گئیں۔ موہانہ سندیلہ میں چار سالہ بچہ جاں بحق ہوا، 18 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خان بیلہ میں کشتی ڈوبنے سے دو ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تاہم تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بہاولنگر کی بستی کلر والی میں...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی فون کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ سرگرمیاں نگرانی کے عمل سے گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد، صحافیوں اور سیاسی شخصیات سمیت متعدد افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے بیک وقت40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ’’ڈبلیو ایم ایس ٹو‘‘ نامی ایک انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ سیشنز کو بلاک یا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایک فون کالز اور میسجز تک رسائی دیتا ہے ، جبکہ دوسرا ویب سائٹس اور...
سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ماضی میں ہیک کر لیا گیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو کال کی گئی اور پیسوں کا تقاضا کیا گیا۔ پہلے میرا پی اے کال پر بات کرتا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر آواز بدل کر میری آواز میں کہا جاتا تھا کہ میں ایک مشکل میں ہوں۔ 3 یا 5 لاکھ روپے تک میرے اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔ عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ دو تین اور 4 لاکھ میرے نام پر کسی اکاؤنٹ میں بھیج بھی چکے ہیں، جبکہ چند نے مجھ سے...
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی کالز ٹیپ کر کے جاسوسی کی جا رہی ہے جبکہ چین کی تیارکردہ فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا کی کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے’’ روئٹرز‘‘ کے مطابق تنظیم نے اس صورتحال کو چین کے باہر ریاستی نگرانی کے طریقہ کاروں میں سب سے جامع مثال قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مانیٹرنگ نیٹ ورک کو چینی اور مغربی ساختہ ٹیکنالوجیز سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعے اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا...
لاہور، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، سکھر، گڈو (نیوزڈیسک) پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں دریائے ستلج، چناب اور راوی میں آنے والی شدید طغیانی اور اونچے درجے کے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد مواضع اور بستیاں ڈوب گئیں، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ملتان میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، انتظامیہ نے 2 دن اہم قرار دیئے جبکہ شہری آبادیوں کو بچانے کیلئے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان اور مظفرگڑھ کی ٹیکنیّکل ٹیم نے ایک پوائنٹ پر اتفاق کر لیا، کریٹیکل لیول پر ملتان اور مظفرگڑھ کی ٹیکنیّکل کمیٹی 3 گھنٹے بعد...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں ریلوے ملازمین کی جانب سے ہونے والی طویل ہڑتال کے باعث لاکھوں مسافر پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ریلوے ملازمین کی جانب سے 5 روزہ ہڑتال کی وجہ سے انڈر گرائونڈ ٹیوب ریل کی متعدد لائنیں بند ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے ریلوے اسٹیشنوں پر لاکھوں مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے ملازمین کی جاری طویل ہڑتا ل کے باعث ملک کے بے شمار اسٹیشنوں پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، جس کے باعث سفری نظام مکمل درہم برہم ہوگیا، لاکھوں شہری متاثر ہوئے، متبادل سفر کے لیے بسوں پر...
کراچی: وزارت ہاؤسنگ حکومت پاکستان نے نیاز علی لاکھو کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات کردیا۔ نیاز علی لاکھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اس سے قبل وہ اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں تعینات تھے، نیاز علی لاکھو کا شمار اسٹیٹ آفس کے تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔ نیاز علی لاکھو اسٹیٹ آفس کراچی میں پہلے بھی تعینات رہ چکے ہیں، ان کی آفس آمد اور چارج سنھبالنے پر اسٹیٹ آفس کے افسران و ملازمین نے انہیں مبارکباد دی۔ نیاز علی لاکھو نے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا اور مختلف دفتری امور کا جائزہ لیا، انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ وزارت ہاؤسنگ کی پالیسی کے مطابق اپنا...
خاص طور پر پچھلے ایک شدید بارشی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلابوں نے جو تباہیاں مچائی ہیں، ہمارے ہمہ قسم کے حکمران اور ذمے دار سرکاری طبقہ اشرافیہ اِن تباہیوں کو اپنی نااہلیوں اور بَیڈ گورننس کے نتائج تسلیم کرنے کے بجائے اِن سیلابی تباہ کاریوں کو کلائمیٹ چینج اور بھارتی آبی یلغار کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ۔ ممکن ہے Climate Changeاور بھارتی آبی یلغار نے بھی کچھ حصہ ڈالا ہو ، مگر تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم انسانوں کی فاش غلطیوں ، کوتاہیوں اور مجرمانہ نااہلیوں نے بھی اِس عظیم تباہی میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے ذمے داران کا کہنا ہے کہ اِس بار...
مرکز قومی بچت کا آئی ٹی سسٹم تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا، جس کے باعث ملک بھر کے لاکھوں صارفین کو شدید مالی اور ذہنی مشکلات کا سامنا ہے۔ 61 ارب روپے کی ادائیگیاں رُک گئیں نظام میں خرابی کی وجہ سے تقریباً 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری، منافع اور ادائیگیوں کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ متاثرہ صارفین میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس، اسپیشل سیونگز، بہبود سیونگز اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کے حامل افراد شامل ہیں۔ برانچز پر رش، صارفین بے حال ملک بھر کی نیشنل سیونگز برانچز پر صارفین کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بیشتر صارفین اپنی ماہانہ ادائیگیوں، منافع یا رقوم کی منتقلی کے لیے آئے لیکن سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے خالی...
لاہور: قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں محفل میلاد کے دوران شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل چوری ہوگیا۔ ملزم نے میلاد کی محفل میں رش کے دوران شہری محسن رضا کا موبائل فون چوری کیا۔ موبائل چوری کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں جس میں ملزم کو موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق موبائل فون کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے تھی، ملزم کو گرفتار کر کے میرا قیمتی موبائل برآمد کروایا جائے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
افغانستان کی فضائی حدود جو کبھی عالمی ایئر لائنز کے لیے خطرناک تصور کی جاتی تھی اب طالبان حکومت کے لیے ایک اہم اور مستحکم آمدنی کا ذریعہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے بے سروسامانی میں رات گزارنے پر مجبور جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی فضائی راہیں محدود ہوئیں تو درجنوں بین الاقوامی پروازوں نے افغانستان کا راستہ اختیار کیا جس سے طالبان کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کی آمدنی ہونے لگی۔ بین الاقوامی فضائی ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ معتبر فضائی نگرانی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24 کے مطابق مئی 2024 میں افغانستان کی...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے کئی شہروں کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔ سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ سدھنائی اور گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ برج پر بھی خطرناک سیلاب جاری ہے۔ ہیڈ مرالہ، راوی سائفن، شاہدرہ، بلوکی اور ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب دیکھا گیا جبکہ تریموں، جسڑ، اسلام اور میلسی سائفن پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ سندھ کے گڈو، سکھر، کوٹری اور پنجند پر نچلے...

دریائے چناب و ستلج میں بلند ترین سیلاب، 41 اموات اور لاکھوں متاثر،حکومت کا بڑے ریلیف آپریشن کا دعویٰ
مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے پنجاب کے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون اب تک کم از کم 41 افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کھیت، مویشی اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد مزید خطرہ بڑھ گیا ہے، اور ریلیف ادارے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی بلند ترین سطح فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں شدید سیلاب کی وجہ سے صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ ہیڈ بلوکی، ہیڈ تریموں اور ہیڈ سدھنائی کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ بغیر اطلاع کھول دیے، جس کے باعث تقریباً 8 لاکھ کیوسک کا پانی دریائے چناب میں آیا اور یہ ریلا پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔ اس وقت جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک سے زائد کا پانی گزر رہا ہے۔ پنجاب کے تینوں بڑے دریا — چناب، راوی اور ستلج — میں سیلاب...
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایران سے بذریعہ لانچ 18 ہزار 271 لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی کے مطابق ال خولہ نامی مشکوک لانچ اورماڑہ کی تلاشی لینے پر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے ایرانی ڈیزل کی مالیت 49 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد ہے۔ حکام نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 کروڑ مالیت کی لانچ بھی ضبط کرلی۔ کسٹمز حکام نے لانچ میں سوار افراد کو حراست میں لیکر لانچ اور ڈیزل اے ایس او گودام منتقل کردیا ہے، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور، قصور، سیالکوٹ، جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر، چشتیاں، ساہیوال: (دنیا نیوز) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے صوبے میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہزاروں بستیاں ڈوب گئیں جبکہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے تینوں دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے سبب اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب بھارت نے بغیر پیشگی اطلاع دیئے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کر دیا جس کے باعث ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے...

پنجاب و سندھ میں بارشیں اور سیلابی ریلا: لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل، سڑک و فضائی آمد و رفت متاثر
پنجاب اور سندھ میں مسلسل بارشوں اور دریاؤں میں بلند سطح کے پانی نے سیلابی صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق راوی، ستلج اور چناب کے کئی مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبائی حکومتوں نے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ لاہور اور گردونواح میں بارش لاہور کے مختلف علاقوں اور کوٹ رادھا کشن میں 2 گھنٹے سے جاری بارش نے نشیبی علاقوں کو زیرِ آب کر دیا۔ Corps Commanders are on-ground in their respective areas of responsibility, overseeing Relief and Rescue operations in flood affected areas of #Punjab ???? Corps Commander Lahore ???? Corps Commander Gujranwala Pakistan Army, the people’s Army????????#Pakistan #COAS #Floods #ISPR pic.twitter.com/ywP573uNpn — Pakistan Armed Forces...
امریکا کے ایک بھلکڑ شخص نے ایک ہی لاٹری کے دو ٹکٹ خرید کر پانچ، پانچ لاکھ ڈالر کے دو انعامات (مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر) جیت لیے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ 18 اگست کو ایک لانڈری میں تھے جب ان کے یاد کرنے پر بھی انہیں یاد نہیں آرہا تھا کہ 20 اگست کو ہونے والی لاٹری کی قرعہ اندازی کے لیے انہوں نے ٹکٹ خریدا ہے یا نہیں۔ بالآخر انہوں نے ایک ٹکٹ خرید لیا اور جب وہ علاقے سے باہر کسی کام سے گئے ہوئے تھے قرعہ اندازی میں ان کا پانچ لاکھ کا انعام نکل...
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ صوبے میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 3 بڑے دریاؤں کے سیلاب سے 2 ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، جن میں دریائے چناب کے پانی سے 1 ہزار 169، دریائے راوی سے 462 اور دریائے ستلج سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔ وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں 351 ریلیف اور میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے متاثرین کی مدد اور دیکھ...
پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے، اُدھر بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب: چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے ہر طرف تباہی، 1769 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 جاں بحق ناب میں بھی تیز بہاؤ کے باعث جنوبی...
ملتان کی حدود میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہونے کا امکان ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Flood fury hits India too, visuals from Ravi River in Chamba, Himachal Pradesh. pic.twitter.com/y7zMdx5CSX — Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) August 29, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد اپنی بستیوں اور گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی بروقت منتقلی کے انتظامات نہ ہونے پر انتظامیہ سے شکایات بھی کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی: پنجاب...
سکھر: ریلویز پولیس سکھر نے انٹیلیجنس بنیادوں پر ریلوے پھاٹک نوابشاہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی ریلوے لائنیں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق کنٹینر کے اندر سے 140 چوری شدہ ریلوے لائنیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان نے 1632 فٹ ریلوے لائنوں کو کلوز سیکشن راجہ لائن میر پور خاص سے گیس کٹر کی مدد سے کاٹا۔ تھانہ ریلویز پولیس نوابشاہ نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ریلوے لائنیں جام صاحب نوابشاہ سے لاہور کے لیے کنٹینر میں لوڈ کی گئی تھیں۔ ریلویز پولیس سکھر نے اس سے پہلے چند ماہ قبل 1000 فٹ چوری شدہ ریلوے لائنیں...
لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تباہی مچ گئی، بستیاں ڈوب گئیں، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ پنجاب کے بڑے دریاؤں سے پانی کناروں سے نکل کر آبادیوں میں داخل ہونے سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے، 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں، سیکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچہ جات کے نقصانات کا اندازہ پانی اترنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی میں مسلسل اضافہ دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی،...
آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی، پہلے پہل وہ بہترین...
کراچی: ملک میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈرز ملتوی ہو رہے ہیں۔ ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث سونے کے زیورات کی برآمدات بدترین بحران کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیجتے ہوئے ایڈوانس گولڈ کی واپسی اور واجبات کی ادائیگی روکنے کی شرط عائد کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی مکتوب ارسال کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مارچ 2025ء میں موصول ہونے والے آرڈرز بھی مکمل نہ ہوسکے، جس...
امریکا میں ایک اسٹور پر کام کرنے والی ملازمہ نے شہری کو لاکھوں ڈالر کی لاٹری جتوا دی۔ امریکی ریاست میری لینڈ کی کاؤنٹی بالٹیمور سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے مطابق ان کے پاس 20 ڈالر اضافی تھے جس پر انہوں نے اسٹور کی ملازمہ کو اپنے لیے اسکریچ آف لاٹری کا ٹکٹ چننے کے لیے کہا جس سے وہ 10 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیت گئے۔ شہری نے کہا کہ انہوں نے مذاقاً اسٹور کلرک کو ٹکٹ چننے کا کہا۔ انہوں نے ویسا ہی کیا جیسا ان سے کہا گیا تھا اور اس ٹکٹ میں 10 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام نکل آیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے انہوں نے...
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں لیپ ٹاپس لاپتہ ہونے والے کا انکشاف ہواہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ اسکیم کے تحت دیے گئے 1011 لیپ ٹاپ چوری یا گمشدہ قرار دیے گئے، جن میں سے اب تک 784 کی ریکوری ہو چکی ہے جبکہ 227 لیپ ٹاپ اب بھی لاپتہ ہیں۔ 12 ملین روپے کا مالی نقصان آڈٹ حکام نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان لاپتہ لیپ ٹاپس سے **مجموعی طور پر 12 ملین (1 کروڑ 20 لاکھ روپے) کا نقصان ہوا ہے، لیکن افسوسناک طور پر تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وضاحت اجلاس میں ہائر...
شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد برساتی پانی کے ریلے میں بہہ کر لاکھوں ٹن کچرا سمندر میں پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ساحلوں بالخصوص سی ویو، کلفٹن اور کے پی ٹی پر لاکھوں ٹن کچرا جمع ہونے سے نہ صرف تعفن اٹھ رہا ہے بلکہ آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر کے پی ٹی نے سمندری آلودگی کے تدارک اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی ہدایت پر کراچی کی بندرگاہ کے مختلف حصوں میں بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ "پوسٹ رین کلین اپ" مہم کے تحت برتھوں، جیٹیوں اور نیوی...
ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان ریلویز نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن احتیاطی طور پر 2 دن کے لیے معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مسافر شدید مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جعفر ایکسپریس اور بولان میل بند ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے پشاور نہیں جائے گی۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی سروس بھی مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ بولان میل (کوئٹہ تا کراچی) سروس بھی بند رہے گی۔ تاہم، چمن مسافر ٹرین اپنے مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہوئی۔ مالی نقصان میں اضافہ ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آپریشن کی بندش سے: روزانہ صرف ٹکٹوں کی...
ویتنام اس وقت قدرتی آفت کے شدید خطرے سے دوچار ہے، کیونکہ سال 2025 کا سب سے طاقتور طوفان “کاجیکی” ملک کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکام نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے نصف ملین سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ طوفان کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ پیر کی دوپہر تک مرکزی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارشیں، خطرناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس نے مقامی آبادی کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومت نے تھان ہُوا اور کوآنگ بن...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف آسٹریلیا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سڈنی، میلبرن، پرتھ، ایڈیلیڈ، کینبرا، ہوبارٹ اور برسبین سمیت 40 سے زائد شہروں میں بڑے مظاہرے کیے گئے جن میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری نسل کُشی اور جبری قحط کو روکا جائے۔ عوام نے آسٹریلوی حکومت پر زور دیا کہ اسرائیل پر فوری اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کی جائیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج ہوا۔ برطانیہ میں مظاہرین نے بینک کے اندر اسرائیل سے مالی تعلقات ختم کرنے کا دھرنا دیا، جبکہ بیلجیئم...
سٹی42: ،پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری، رواں ماہ اب تک 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے۔اتنی ہی تعداد میں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لائسنسوں کی تجدید کروائی اور 4 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سائیکل سواروں کو بھی ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان...
پاکستان میں ذیابیطس ایک خطرناک حد تک پھیل چکا ہے اور اب یہ صرف ایک بیماری نہیں بلکہ ایک خاموش قاتل بن چکا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ اس وقت ملک میں ہر 10 میں سے ایک ذیابیطس کا مریض “ذیابیطس فٹ” جیسی پیچیدہ حالت کا شکار ہے، جو شدید زخموں اور آخرکار پاؤں کٹنے جیسے تکلیف دہ انجام تک پہنچا سکتا ہے۔ اس وقت 34 لاکھ سے زائد افراد اس خطرے سے دوچار ہیں۔ کراچی میں بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیابیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنالوجی میں ایک جدید ملٹی ڈسپلنری کلینک کے افتتاح کے موقع پر ماہرین نے اس سنگین صورتحال کی جانب توجہ دلائی۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر، پروفیسر زاہد میاں نے کہا کہ ذیابیطس نہ صرف گردوں کے...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ سنانے میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو گیس کے کروڑوں روپے کے بل آگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کے تاخیر سے آنے والے آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ کرنے سے لاکھوں صارفین کو گیس کے کروڑوں روپے کے بل آگئے۔ اوگرا نے آٹھ سال کے بعد آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے بعد ہزاروں کے بل لاکھوں اور لاکھوں کے بل پلک جھپکتے ہی کروڑوں روپے میں تبدیل ہو گئے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی نے اوگرا کے فیصلے کے تحت آر ایل این جی استعمال کرنے والے ہزاروں گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بل...
— فائل فوٹو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔انہوں نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز آج سے بند، احکامات جاری یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کر دیئے گئے، اطلاق آج سے ہوگیا۔ کارپوریشن کے آپریشنز کی بندش کے احکامات جاری کردیئے۔ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ...
کراچی: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل نے قومی شاہراہ پر دوران تلاشی کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان عبید اللہ ولد محمد خان پٹھان اور محمد پرویز ولد داؤد شاہ پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا، محکمہ نارکوٹکس نے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبر BEV-440 اور منشیات ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ اور ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول سندھ اورنگزیب پنہور نے چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف روہڑی سرکل کی مسلسل کارروائیاں اچھی کارکردگی ہے، سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ...
سرائے عالمگیر(نیوز ڈیسک)سرائے عالمگیر میں ایک غیر ملکی پاکستانی کو اس کی شادی پر اس کے دوستوں نے ایک انوکھا تحفہ پیش کیا، جو لاکھوں روپے مالیت کا 30 فٹ لمبا کرنسی ہار تھا۔ اس ہار کو کھولنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں باراتی اور مہمان حیران رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گروپ لوگ ہار کو پکڑے ہوئے ہیں، جو سبز رنگ کے نوٹوں سے بنایا گیا ہے۔ ہار کو کھولنے کے لئے دو مرکزی افراد نے رسی کھینچی، جس کے بعد ہار مکمل طور پر پھیلا دیا گیا۔ ہار کی لمبائی اور اس پر لگے نوٹوں کی تعداد نے تمام حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔اس تقریب میں شرکت...
غیر منافع بخش ادارے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے نے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں 2025 شیکاگو ڈکی ڈربی کے لیے شیکاگو دریا میں 82 ہزار سے زائد ربر کی بطخیں دریا میں چھوڑ دی گئیں۔ ایونٹ میں شرکاء کو 10 ڈالر کے عطیے کے عوض ایک بطخ لینے کے لیے دعوت دی اور پھر ان بطخوں کو دریا میں ریس کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس برس کی ڈربی میں 82 ہزار سے زائد بطخوں کو دریا میں چھوڑا گیا جس سے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے کے لیے تقریباً چھ لاکھ ڈالر اکٹھا ہوئے۔ ریس ک بعد بطخوں کو دریا سے نکال کر آئندہ برس کے ایونٹ کے لیے رکھ لیا گیا۔
کراچی (سٹاف رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کے زوجہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر میں غزہ کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشعال ملک نے کہا بہت سی قرار دادیں یو این او میں موجود ہیں۔ ایک صدارتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ بھارت نے دشمن ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لیا۔ میری اپنے شوہر سے 6 سال 5 ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میری بیٹی صرف ایک بار جیل میں باپ سے ملی تھی۔ یسین ملک...
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دنیا بھر میں ’پِگ بچرنگ‘ اسکیم سینٹر سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 68 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے۔ کئی برس سے منظم مجرمانہ نیٹورک بالخصوص جنوب مشرقی ایشیاء میں ہزاروں لوگوں کو آن لائن جعل سازی کے لیے زور دے رہے ہیں۔ میانمار اور کمبوڈیا جیسے ممالک سے چلائے جانے والے یہ اسکیم سینٹر لوگوں کو حقیقی نوکریوں کا جھانسہ دے کر پھنساتے ہیں اور ان کو ورچوئل غلام بناتے ہیں تاکہ دنیا بھر میں معصوم لوگوں سے اربوں ڈالر لوٹے جا سکیں۔ ’پگ بچرنگ‘ نامی جعل سازیوں میں مجرمان آن لائن لوگوں سے رومانوی تعلقات بنا کر ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور ان سے مختلف انویسٹمنٹ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام سرینا ہوٹل پشاور میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء پاکستان کو سلام و خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت خطیب وامام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کی جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی تھے۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف خیبر پختونخواہ پیر عدنان قادری، بشپ آف پشاور بشپ ہمفری سرفراز پیٹر دیگر تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور مذاہب عالم کے راہنماؤں نے شرکت و...
گیس کے لاکھوں صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں جب کہ گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں نے اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے پاس 30 لاکھ کے قریب گیس کنکشن لگوانے کی درخواستیں گزشتہ چار برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ گیس کے نئے کنکشن پر پابندی سال 2021 میں عائد ہوئی جب گیس کا بحران سنگین ہوگیا اور گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ نئے کنکشن پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے 30 لاکھ کے قریب صارفین گیس سے محروم ہیں اور مہنگی ترین ایل پی جی استعمال کرتے پر...
پنجابی فلموں کی خوبصورت اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے۔1968ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی نادرہ کا فلمی سفر صرف 8 برسوں پرمحیط رہا، نادرہ نے درجنوں فلموں میں کام کیا اور ہر فلم میں ان کے رقص کو خوب پذیرائی ملی، انہوں نے سلطان راہی اور اظہار قاضی سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا مگر اسماعیل شاہ کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی۔نادرہ کوسب سے پہلے ہدایت کار یونس ملک نے 1986ء میں اپنی فلم’’آخری جنگ‘‘ میں متعارف کرایا مگر فلم ’’نشان‘‘ پہلے ریلیز ہوگئی یوں یہ ان کی پہلی فلم بن گئی، اداکارہ شمی کے بعد نادرہ پاکستان فلم انڈسٹری...
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بجائے لاکھوں کارکن دکھاؤ۔ وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے دلی ہمدردی ہے بے چاری عالیہ حمزہ پر کہ 4٫5 گاڑیوں کے ساتھ ٹریفک روک کر کلپ بنانا پڑ رہا ہے اور مزے کی بات ہے اس کو تاریخی ریلی بھی کہہ رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ویسے عوام سائیڈوں سے راستہ نکال کر ان کو کراس کر رہے ہیں۔ عالیہ حمزہ کو مخاطب کرکے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہن ٹریفک کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بجائے لاکھوں کارکن دکھاؤ، ٹریفک روک کر ہی...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ آسانی سے دستیاب شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو قبول کیا جائے لیکن کمیشن نے عدالت کی اس سفارش کو نظرانداز کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے تحت...

سونامی کی پہلی لہر جاپان اور روس سے ٹکرا گئی، امریکا اور ایکواڈور کو بھی خطرہ، لاکھوں افراد کو انخلاء کی ہدایات
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے قومی نشریاتی ادارے ”این ایچ کے“ کے مطابق روس میں آئے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد اٹھنے والی سونامی کی پہلی لہر ملک کے شمالی جزیرے ہوکائیدو کے ساحل سے ٹکرا گئی ہے، جس کی اونچائی تقریباً 30 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلی لہریں کہیں زیادہ بلند ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل روس کی ایمرجنسی وزارت کے مطابق بدھ کی صبح زلزلے کے بعد سیویرو-کورلسک نامی بندرگاہی قصبہ سونامی سے زیرِ آب آ گیا، جہاں تقریباً دو ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ وزارت کے مطابق مکمل آبادی کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا...
بھارت کے معروف وینکھیڑے اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیموں کی جرسیز کی مبینہ چوری نے بی سی سی آئی کی اندرونی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق وینکھیڑے اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور سے 6 لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کی جرسیز چوری ہوئیں، جس کا الزام ایک سیکیورٹی منیجر پر لگایا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں:آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی شکایت بی سی سی آئی کے ملازم ہیمانگ بھرت کمار امین (عمر 44 سال) نے 17 جولائی کو درج...
ممبئی : اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹرز کی 261 جرسیاں چوری کر لی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور پر ہوئی۔ ممبئی پولیس نے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی 261 جرسیاں چوری کرنے پر سکیورٹی مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ایسٹ کا رہائشی ہے جو مبینہ طور پر 13 جون کو بغیر اجازت اسٹور میں داخل ہوا تھا۔ چوری کا انکشاف حالیہ آڈٹ کے دوران ہوا جس میں اسٹاک غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی حکام نے سی سی...
لاہور (نیوز ڈیسک) اگر آپ ہمیشہ سے BMW گاڑی خریدنے کا خواب دیکھتے آئے ہیں، تو اب یہ خواب حقیقت بننے کے قریب ہے، کیونکہ دیوان موٹرز نے اپنی لگژری گاڑی BMW X5 xDrive50e Plug-in Hybrid (PHEV) کی قیمت میں زبردست کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئی پیشکش کے تحت خریدار اصل قیمت سے 76 لاکھ 40 ہزار روپے کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایس یو وی، جو پہلے 9 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار روپے میں دستیاب تھی، اب صرف 8 کروڑ 90 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جس سے یہ طاقتور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی پاکستان کے لگژری گاڑیوں کے خریداروں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قابلِ رسائی بن گئی ہے۔ دیوان...
بھارتی ریاست آسام کے شہر دبروگڑھ سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو خاتون کی شناخت چرا کر، ان کے چہرے کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے ایک جعلی انسٹاگرام ماڈل “Babydoll Archi” تخلیق کی گئی، جو نہ صرف وائرل ہو گئی بلکہ سوشل میڈیا پر 14 لاکھ فالوورز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی — حالانکہ حقیقت میں ایسی کوئی عورت موجود ہی نہیں تھی۔ بے بی ڈول آرچی کی مقبولیت بے بی ڈول آرچی کے انسٹاگرام پر وائرل ہونے کی بنیادی وجہ اس کی ویڈیوز اور تصاویر تھیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ لال ساڑھی میں رومانوی انداز میں رقص کر رہی تھی، جبکہ ایک دوسری تصویر میں اسے معروف امریکی فحش اداکارہ کینڈرا لسٹ...
شہر قائد کے ضلع ڈسٹرکٹ کورنگی ڈاکوؤں کے لیے جنت بن گیا، جہاں دوسرے روز بھی ڈکیتوں نے سنار کی دکان میں واردات کی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ منگل کو کورنگی میں جیولرز کی دکانوں میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے اور مزاحمت پر دکاندار کے قتل کے بعد ڈاکوؤں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کورنگی بھٹائی کالونی گراؤنڈ کے قریب بدھ کو دن دہاڑھے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کورنگی میں ایک روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جیولر مارکیٹ کے دکاندار کی نمازہ جنازہ ادا کی جا رہی تھی تو اسی دوران ڈاکو کورنگی بھٹائی گراؤنڈ کے قریب بسم...
چین کی جانب سے دریائے برہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، جس پر بھارت کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور زخم کا سامنا ہے۔ لداخ اور ارو ناچل پردیش کے بعد چین بھارت کشیدگی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو چکا ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے براہمپترہ پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے، جو کہ علاقائی پانی کی سیاست میں بھارت کی پسپائی کا آغاز ہے۔ ماہرین چین کے اس ڈیم منصوبے کو بھارت کی ناکامی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق چین نے تبت...
واشنگٹن: دنیا کے متعدد غریب ترین ممالک کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک لابنگ کرنے والے افراد کو سرمایہ کاری اور امداد کے حصول کے لیے لاکھوں ڈالر کی ادائیگی کی جا رہی ہے اور پاکستان نے بھی دو معاہدے کر رکھے ہیں۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ، ہیٹی اور یمن ان 11 ممالک میں شامل ہیں جو امریکا کی جانب سے امداد کے خاتمے کے بعد براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ سے جڑے ہوئے لابنگ کے اداروں اور افراد سے لاکھوں ڈالرز کے معاہدے کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوبل وٹنس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی ممالک نے انسانی بنیاد پر امداد اور فوجی تعاون کے بدلے...
کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان میں لگژری کارز پر خریداری کا جو دیرینہ خواب اکثر دور ہی رہ جاتا تھا، اب وہ زیادہ ممکن نظر آنے لگا ہے۔ Diwan Motors نے اعلان کیا ہے کہ BMW گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بڑی کمی کی گئی ہے، اور اسی دوران حکومتی وفاقی بجٹ 2025‑26 میں کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اقدام بھی سامنے آیا ہے۔ قیمتوں میں کتنی کمی؟ ماڈل وار تفصیل نئے ریویژن کے تحت پیٹرول اور پلگ ان ہائبرڈ (PHEV) ماڈلز دونوں پر قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ چند اہم ماڈلز اور ان کی قیمتوں کا فرق درج ذیل ہے: قیمتوں میں کتنی کمی؟ ماڈل وار تفصیل نئے ریویژن کے تحت پیٹرول اور پلگ ان ہائبرڈ...
دبئی میں 20 برس سے مقیم پاکستانی تاجر نے لاکھوں روپے کی لاٹری جیت لی۔ سرفراز شیخ نامی بزنس مین گزشتہ پانچ برس سے بگ ٹکٹ لاٹری کی قرعہ اندازی میں باقاعدگی سے حصہ لے رہے تھے۔ لاٹری کی 276 ویں قرعہ اندازی میں بالآخر قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور انہوں نے 75 ہزار درہم (58 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔ انعام کے پیسوں سے انہوں نے اپنی اہلیہ کو ملائیشیا لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انعام جیتنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کو معلوم ہوا کہ وہ انعام جیت گئے ہیں، تو یہ ان کے لیے بہت شاندار احساس تھا کچھ ایسا جو غیر متوقع ہو۔

جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر این آئی آر سی کورٹس ویڈیو لنک سے منسلک، لاکھوں روپے کی بچت
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی—فائل فوٹو صنعتی تنازعات کے حل کے لیے ملک کے 7 شہروں میں قائم این آئی آر سی کورٹس کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا۔چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر تمام عدالتوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ویڈیو لنک کی سہولت کے باعث ججز کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بننے والے لاکھوں روپے بچا لیے گئے، اس رقم کو اسٹاف کے جوڈیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کی تمام کورٹس میں زیرِ التواء کیسز جلد نمٹانے اور عدالتوں کو ویڈیو لنک سے...
فقیر محمد لاکھو — تصویر بشکریہ رپورٹر چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو متفقہ طور پر سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (ایس بی سی سی) کا چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے۔ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فقیر محمد لاکھو 31 دسمبر 2025ء تک اس منصب پر خدمات انجام دیں گے۔ یہ فیصلہ 8 جولائی 2025ء کو ہونے والے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے اجلاس میں کیا گیا۔یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا جس کے تحت ایس بی سی سی کے آئندہ چیئرمین کا تقرر سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں باری باری سالانہ بنیادوں پر کیا جائے گا تاکہ تمام بورڈز کو مساوی نمائندگی حاصل ہو۔ اس...
گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایک مریض کی پمز اسپتال میں موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد اسے شفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مردہ شخص کو داخل کر لیا گیا اور 7 دنوں تک روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے رہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ایسا ہوا ہے کہ شفا ہسپتال ایک مردہ شخص سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہا؟ اصل معاملہ ہے کیا؟ یہ بھی پڑھیے اسپتال میں مبینہ غفلت سے 6 سالہ زونیشہ کی موت، والدین انصاف کے خواہاں سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے...
بھارت بھر میں بدھ کے روز لاکھوں مزدوروں نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی معاشی اصلاحات اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی، جس کے باعث کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ، بینکاری اور صنعتوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کانگریس رہنما مانی شنکر آئر نے مودی کو بھارت کی تاریخ کا بدترین وزیرِاعظم قرار دیدیا ہڑتال کی کال 10 بڑی مزدور تنظیموں اور کسانوں و دیہی کارکنوں کی تنظیموں کے اتحاد نے کی جانب سے دی گئی، جسے ’بھارت بند‘ یعنی ’بھارت کو بند کرو‘ کا نام دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نئے مزدور قوانین کے ذریعے کام کرنے والوں کے حقوق محدود کر رہی ہے اور عوامی اداروں کو سرمایہ داروں کے ہاتھ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زیادہ تر میڈیا اداروں نے حالیہ گیس قیمتوں کی اطلاع کو ایک سادہ سرخی کے ساتھ رپورٹ کیا ”گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار“۔ لیکن یہ بات صرف جزوی طور پر درست ہے۔ اگرچہ فی ایم ایم بی ٹی یو (ایم ایم بی ٹی یو) بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم دو اہم ترامیم — جن میں سے ایک نہایت خاموشی سے متعارف کروائی گئی ہے — لاکھوں گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا سبب بنیں گی، حتیٰ کہ ان صارفین کے لیے بھی جن کی کھپت صفر ہو۔ پہلی ترمیم یہ ہے کہ حکومت نے خاموشی سے گھریلو صارفین کے لیے مقررہ کم از کم ماہانہ چارج یعنی 107 روپے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے صدرٹرمپ کو وفاقی ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کی اجازت دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی اجازت کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے پاس کئی اداروں سے بڑی تعداد میں ملازمین فارغ کرنے کا راستہ کُھل گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ یقینی طور پر اس دلیل کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے گی کہ ملازمتوں کی کٹوتی قانونی عمل ہے۔ واضح رہےکہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے 23 لاکھ وفاقی نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ محکمہ خارجہ، وزارت خزانہ، صحت، زراعت، کامرس، ہیومن سروسز، ویٹرن افئیرز اور درجن بھر ایجنسیز سے...
کراچی کی کلِفٹن بیچ پر ایک غیر معمولی اور حیران کن قدرتی منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ساحل پر لاکھوں زندہ سیپ (Oysters) اچانک اُمڈ آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ساحل کی ریت پر ہر طرف چمکتے ہوئے خول بکھرے ہوئے تھے، جن میں سے کئی ابھی تک زندہ تھے اور حرکت کررہے تھے۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر جمع ہو گئی، جنہوں نے سیپوں کے خول جمع کیے اور اس غیر معمولی واقعے کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا اور تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوات کی روایتی خوراک گونگڑی میں خاص کیا ہے؟ ماہرینِ...
یوم عاشورا کے موقع پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سید الشہداء علیہ السلام کے لاکھوں چاہنے والوں نے ماتمی دستوں کی شکل میں جلوس نکالے اور اجتماعات منعقد کرکے راہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر پاکستان بھر کے لاکھوں حسینی عزاداروں نے لبیک یا حسین کے نعرے بلند کرکے راہبر انقلاب اسلامی سے وفاداری کا اعلان کیا۔ یوم عاشورا کے موقع پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سید الشہداء علیہ السلام کے لاکھوں چاہنے والوں نے ماتمی دستوں کی شکل میں جلوس نکالے اور اجتماعات منعقد کرکے راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران :ایرانی حکومت نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن تک ایران چھوڑ دیں، بصورتِ دیگر ان کی گرفتاری اور جبری بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں موجود افغان مہاجرین کو دی جانے والی ڈیڈ لائن قریب آ چکی ہے، جس کے بعد ایرانی حکام بڑے پیمانے پر مہاجرین کی ملک بدری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ایرانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو سیاسی وجوہات یا قومیتی تعصب...
TEHRAN: ایران نے لاکھوں افغان مہاجرین کو مقررہ ڈیڈلائن تک ملک چھوڑنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری صورت میں گرفتاری کے لیے تیار ہوجائیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی اور ڈیڈلائن بہت قریب آگئی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر افغان باشندوں کی بے دخلی سے افغانستان میں مزید عدم استحکام ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دہائیوں جاری رہنے والی جنگ اور خانہ جنگی کے دوران ایک اندازے کے مطابق 40 لاکھ افراد ایران منتقل...
جلوس کے پہلے مرحلے میں ضریحِ اقدس محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوکر گانگوٹی گراؤنڈ، کارواں کربلا روڈ، سینما روڈ سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر قیام پذیر ہوا۔ دوسرا پڑاؤ دن کے وقت منڈو کھبڑ سے شروع ہو کر روایتی راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ کربلا میدان میں اختتام پذیر ہوا۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں، جو 10 محرم کو دن کے وقت شروع ہوتا ہے، ضریحِ اقدس کا جلوس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے، جہاں ضریحِ اقدس کو نہر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ تاریخی نو ڈہالہ ضریحِ اقدس کربلا معلیٰ کا...
لاہور میں ایک خاتون ٹک ٹاکر اپنے دوست کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔ کوٹ لکھپت کے علاقے زیب ظفر عرف علیشبا نامی ٹک ٹاکر دوست کے گھر سے 22 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئی۔ کوٹ لکھپت پولیس نے متاثرہ شہری محمد رشید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں شہری نے موقف اپنایا کہ زیب ظفر عرف علیشبا ان کی بیوی کی دوست تھی جو کچھ دن سے گھر میں رہائش پزیر تھی۔رہائش نہ ہونے کی وجہ سے اسے اپنے گھر میں رکھا تھا۔ زیب ظفر نجی شاپنگ مال میں ملازمت کرتی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
زمین پر دریافت ہونے والا مریخ کا سب سے بڑا شہابی پتھر رواں مہینے کے آخر میں نیلام کر دیا جائے گا۔ پتھر کی نیلامی 40 لاکھ ڈالر تک میں متوقع ہے۔ زمین پر ملنے والی اس قسم کے صرف 400 میں سے ایک یہ سرخ رنگ کی خلائی چٹان ہے جو مریخ پر سیارچہ ٹکرانے کے بعد سیارے سے نکلی اور 14 کروڑ میل کا فاصلہ طے کر کے زمین تک پہنچی تھی۔ NWA 16788 نامی یہ چٹان ایک گمنام شہابی پتھر ڈھونڈنے والے کو 2023 میں صحارا صحرا میں ملی تھی۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ یہ زمین پر کب گری۔ اگر مریخ کی یہ چٹان فروخت کی جائے تو توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ماضی...
لاہور(نیوز ڈیسک)شادی ہال کے ویٹرز نے شادی ہال ہی میں بڑی واردات ڈال دی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق یہ نقب زنی کی بڑی واردات تھی، جس کے بعد کاہنہ پولیس کے انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی نے ٹیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و نقب زن گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع شادی ہال میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی اور شادی ہال سے 5 اے سی چلر و 2 ڈیپ فریزرز لے اُڑے تھے۔ ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کا کام کرتے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا...
ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کو اپنی ’’قانون کی حکمرانی‘‘ اور ’’صدارتی اختیارات کے تحفظ‘‘ کی فتح قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مٹھی بھر ’’انتہاء پسند بائیں بازو کے جج‘‘ یونیورسل انجکشنز کا استعمال کرکے انتظامیہ کی پالیسیوں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے، مگر سپریم کورٹ نے انکی راہ روک دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازع ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف جاری قومی سطح کی پابندی ختم کر دی ہے، جس کے تحت غیر قانونی یا عارضی ویزے پر مقیم والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے کا عمل روکا جانا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی نے 2028 ء تک تقریباً 5 لاکھ نئے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا، جس کا مقصد افرادی قوت کی قلت پر قابو پانا ہے۔ آیندہ برس سے ایک لاکھ 64 ہزار 850 غیر ملکی شہریوں کو اٹلی میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ 2028 ء تک 4 لاکھ 97 ہزار 550 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا اہم قدم اٹھایا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ گوگل، ہواوے، مائیکروسافٹ 5 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کریں گے، مفت عوامی وائی فائی کیلئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کو پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزارت نے اسلام آباد کے تمام پبلک اسکولز، بی ایچ یوز اور ہیلتھ سیکٹرز کو فائبر فراہم کرنے کی فنڈنگ کر دی، اگلے چھ سے آٹھ ماہ میں اسپتال، اسکولز اور پولیس اسٹیشن فائبرائز ہو جائیں گے، مفت عوامی وائی فائی کیلئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے، میٹرو بس اور عوامی مقامات پر وائی فائی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ...
جنازے کا جلوس باضابطہ طور پر شروع ہوا اور لاکھوں سوگوار شہدا کے قومی پرچم میں لپٹے تابوتوں کے ساتھ غم و احترام کے ساتھ شریک ہوئے، نماز جنازہ کے اجتماع میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی شریک تھے، ایرانی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، وزرا نے بھی نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جارحیت اور بمباری کے دوران شہید ہونے والے سائنسدانوں اور فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ کے اجتماع میں پورا شہر امڈ آیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں ایرانی آج صبح تہران کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئے تاکہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہدا جن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیسپرسکی کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے نیٹ فلکس، ڈزنی+ اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ پلیٹ فارم نیٹ فلکس رہا، جہاں 56 لاکھ سے زیادہ صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے، جبکہ ڈزنی+ کے تقریباً 6 لاکھ 80 ہزار اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 1600 سے زائد اکاؤنٹس چوری کیے گئے۔یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں بلکہ مختلف سائبر حملوں کے دوران میلویئر کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز سے چوری کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق نوجوان نسل، خاص طور پر “جنریشن زی”، ان پلیٹ فارمز پر زیادہ وقت گزارتی ہے اور یہی ان کی کمزوری بن...
مشرقی یورپی ملک چیک ری پبلک میں جعلی ڈینٹل کلینک چلانے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان جعلی کلینک کے ذریعے 1 لاکھ 85 ہزار ڈالر کی خطیر رقم کما چکے تھے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیک پولیس نے بتایا کہ انہوں نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر بغیر کسی لائسنس کے جعلی ڈینٹل کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے تھے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت پراگ کے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیولِیکوف بروڈ نامی قصبے میں تین افراد کے خاندان نے اپنے گھر میں دو برس قبل ایک کلینک کھولا جس میں علاج کے لیے درجنوں افراد...
کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری...
احسن حمید جو کہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹرکی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق قریباً 6 ملین سے زیادہ سیاح ہر سال گلیات کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے ادارے نے ان کو مختف سہولیات دینے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب یہاں پر سیاحوں کا ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے تو ہم مختلف جگہ پر اپنے اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں جس میں یہاں کی پولیس بھی ہمارا بہت ساتھ دیتی ہے تاکہ ٹریفک یا کسی اور قسم کے مسئلے سے لوگوں کو پریشان نہ ہونا پڑے۔ یہ بھی پڑھیں سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی...
ہوائی(نیوز ڈیسک)ہوائی کے جنگلات میں حالیہ دنوں میں ڈرون کے ذریعے ہزاروں مچھر گرائے جا رہے ہیں۔ لیکن مچھر چھوڑنا یہاں تباہی نہیں بلکہ تحفظ کی علامت ہے اور یہ فطرت کو بچانے کی ایک جدید کوشش ہے۔ یہ کوئی خطرناک یا خوفناک تجربہ نہیں بلکہ ایک اہم سائنسی مہم ہے جس کا مقصد وہاں کی خوبصورت نایاب پرندوں کی نسل کو بچانا ہے۔ ہوائی کی جنت نظیر وادیوں میں رنگ برنگے گیت گانے والے پرندے ہنی کریپرز (Honeycreepers) تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ ان کی نسل کو سب سے بڑا خطرہ ایویئن ملیریا (avian malaria) سے ہے، جو ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ مچھر دراصل ہوائی کے قدرتی ماحول...
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) مریدکے تحصیل میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر بتیس ہزار خاندانوں بیوہ یتیموں مستحق افراد سے روزانہ لاکھوں روپے کا فراڈ ہونے لگا ،پیسے دینے والے فرنچائزر ہر شہری سے رقوم دینے کے عوض پندرہ سو سے دو ہزار روپے کٹوتی کرنے لگے ،شہریوں نے تحقیقات کروانے اوروزیراعظم ، وزیرداخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل مریدکے میں خاص کرمریدکے شہرمیں بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر بیوگان یتیموں دیگر مستحق غریب ہزاروں لوگوں سے روزانہ لاکھوں روپے فراڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔(جاری ہے) مریدکے شہر میں مستحق افراد کو پیسے دینے کیلئے تیرہ جگہوں پر فرنچائز بنائے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیرقانونی اور جعلی سمز کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی اے نے 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں جبکہ 64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ فوت شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29 لاکھ 89 ہزار 925 سمز، نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک کی گئیں ہیں۔ مزیدپڑھیں:حکومت کا 5 سال پرانی...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں اپنا آنگن، اپنی چھت چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔ پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کیلئے ایک کڑا امتحان ہیں، دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جون 2025ء) 2023 میں زچہ بچہ کی اموات اور مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 45 لاکھ تھی جن میں سے 37 لاکھ اموات قابل انسداد اسباب سے ہوئیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اگر دنیا بھر میں ہر جگہ تربیت یافتہ دائیوں کی خدمات میسر ہوں تو ہر سال بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔دائیاں دنیا بھر میں خواتین کو طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے مسلسل تندہی سے کام کرتی ہیں جس میں انہیں جنسی و تولیدی صحت، دوران حمل نگہداشت اور زچگی و بعد از زچگی مدد کی فراہمی شامل ہے۔ ان کی موجودگی دیہی علاقوں یا مسلح تنازعات سے متاثرہ جگہوں...
ریاستی محتسب نے 16 جون کو تل ابیب اور اس کے ان نواحی علاقوں کا دورہ کیا، جو ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے تھے، وہیں انہون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں سے مناسب تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی حملوں کے بعد صیہونی انتظامیہ کو اپنے لاکھوں غیر محفوظ شہریوں کی فکر لاحق ہوگئی، جنہیں زیر زمین محفوظ ٹھکانوں سمیت دیگر حفاظتی ٹھکانوں تک رسائی نہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تقریبا پورے ملک میں جنگ کی صورت میں حفاظتی ٹھکانے بنائے گئے ہیں، جنہیں ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایرانی حملوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی افراد محفوظ ٹھکانوں تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدرریگل چوک کے قریب الیکٹرانکس مارکیٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا،فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے 2گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد آگ پرقابوپالیا اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بہادرآباد چارمنیارچورنگی کے قریب واقع ریسٹورینٹ میں لگنے والی آگ پرڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے مصروف ترین کاروباری علاقے صدرریگل چوک دبئی ہوٹل والی گلی میں الیکٹرانکس مارکیٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی،الیکٹرانکس مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر کے ای سی فائربریگیڈ اورریسکیو 1122 کے عملے کو طلب کرلیا گیا اس دوران آگ عمارت...