وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا جس کے قبضے سے 21 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اکبرکے نام سے ہوئی، جس کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سہراب گوٹھ  سے عمل میں لائی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتارملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، برآمد ہونے والی کرنسی میں 13000 امریکی ڈالر، 8000 سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم،7000 انڈونیشین روپیہ، 1000 یمنی ریال، 318 عمانی ریال، 305 چائینیز یوآن شامل ہیں.

اس کے علاوہ برآمد شدہ کرنسی میں 174610 افغانی، یورو،عراقی دینار،ترکش لیرا اور 40 لاکھ ایرانی ریال بھی شامل ہیں،ملزم سے15لاکھ روپے پاکستانی کے علاوہ 5 موبائل فونزبھی شامل ہیں۔

ملزم سے کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتارملزم بغیرلائسنس کرنسی ایکسچینج کا کارروبارکررہا تھا، گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل کو 6 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مجوزہ معاہدے میں حملہ آور ہیلی کاپٹرز اور فوجی گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں ان ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت کی خبر دی، تاہم وائٹ ہاؤس نے اس پر کسی تبصرے سے گریز کیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس منعقد ہونے والا ہے اور اسی دوران سلامتی کونسل غزہ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلانے جا رہی ہے۔

مجوزہ دفاعی پیکیج میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے 30 اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹرز، ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 3 ہزار 250 پیادہ فوجی جنگی گاڑیاں، اور مزید 75 کروڑ ڈالر مالیت کے پرزہ جات شامل ہیں جو بکتر بند گاڑیوں اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں استعمال ہوں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے لیے یہ بھرپور حمایت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد اسرائیل کے غزہ پر حملوں پر کھلے عام تشویش ظاہر کر رہی ہے۔ جمعرات کو امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے پہلی مرتبہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی، جبکہ حالیہ ہفتوں میں نصف سے زیادہ ڈیموکریٹ سینیٹرز اسرائیل کو مزید اسلحہ بیچنے کی مخالفت میں ووٹ دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج کیخلاف بڑی کارروائی، 70 لاکھ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
  • ایف آئی اے کی تفتان میں کارروائی، غیر قانونی کرنسی ڈیلر گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد
  • جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 494 ملزمان گرفتار
  • ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ
  • حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 494 ملزمان گرفتار
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار