نیاز علی لاکھو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی:
وزارت ہاؤسنگ حکومت پاکستان نے نیاز علی لاکھو کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات کردیا۔
نیاز علی لاکھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اس سے قبل وہ اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں تعینات تھے، نیاز علی لاکھو کا شمار اسٹیٹ آفس کے تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔
نیاز علی لاکھو اسٹیٹ آفس کراچی میں پہلے بھی تعینات رہ چکے ہیں، ان کی آفس آمد اور چارج سنھبالنے پر اسٹیٹ آفس کے افسران و ملازمین نے انہیں مبارکباد دی۔
نیاز علی لاکھو نے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا اور مختلف دفتری امور کا جائزہ لیا، انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ وزارت ہاؤسنگ کی پالیسی کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ آفس
پڑھیں:
ملک کے 8 ہوائی اڈوں پر جدید انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر نگرانی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی میں جدید اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کے تحت ملک کے آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم ٹو (آئی بی ایم ایس-II) کامیابی کے ساتھ نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ جدید سسٹم کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساﺅتھ مجاہد اکبر خان نے سسٹم کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی اور ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس مصطفی حمید ملک بھی موجود تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نئے نظام سے بارڈر کنٹرول اور امیگریشن کے عمل میں کارکردگی، شفافیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ سسٹم کے تحت اب پاکستانی پاسپورٹس، پروٹیکٹر کلیئرنس اور سرکاری ملازمین کے این او سی کی رئیل ٹائم تصدیق ممکن ہو گئی ہے۔ مزید برآں فیشل ریکگنیشن، فنگر پرنٹس اور انٹرپول ڈیٹا بیس سے منسلک ویری فکیشن کے ذریعے جعلی سفری دستاویزات اور غیر قانونی امیگریشن کی موثر روک تھام ممکن ہوگی۔
ترجمان کے مطابق آئی بی ایم ایس-II سسٹم انسانی اسمگلنگ کے خلاف امیگریشن اسٹاف کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا جبکہ مسافروں کے سابقہ سفری ریکارڈ کا ڈیٹا اینالیسز رئیل ٹائم پر دستیاب ہوگا۔ اس نظام کے تحت صرف ایکٹیو پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہری ہی بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ ایف آئی اے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بارڈر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کر رہی ہے۔ ایجنسی کی ترجیح مسافروں کو محفوظ، شفاف اور جدید امیگریشن سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ قومی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔