اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو افسران کی پروموشن سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو افسران کی پروموشن سے روک دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سید حامد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کے دوران سی ڈی اے کو حکم امتناع جاری کیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ادارہ آئندہ تین ماہ تک افسران کی ترقیوں کے حوالے سے کوئی آرڈر جاری نہ کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
اسلام آباد:جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی گئی۔
بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلا کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 16 ستمبر دن ایک بجے کورٹ نمبر 1 کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ دی جائے۔
بیرسٹر جہانگیر جدون کی جانب سے درخواست کے ساتھ یو ایس بھی جمع کروائی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا۔