نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
چین کے مشرقی شہر چِنگ ڈاؤ (صوبہ شان ڈونگ) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی نابینا بیوی کی 12 برس تک غیر معمولی محبت سے دیکھ بھال کر کے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کے دل جیت لیے ہیں۔
لی جوشِن (39 سالہ) کی کہانی ان کی بیوی ژانگ شی ینگ کے ساتھ وابستہ ہے، جو 2008 میں شادی کے بعد ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ مگر 2013 میں ژانگ کو ایک سنگین آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگئی۔ تقریباً 5 لاکھ یوان علاج پر خرچ کرنے کے باوجود جون 2014 میں وہ مکمل طور پر نابینا ہوگئیں۔
ژانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سکتی تھیں، حتیٰ کہ اپنی بیٹی کو بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیے محبت کی انتہا: محبوبہ سے ناراضی پر نوجوان نے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
لی جوشِن نے اس صدمے کو ’جنت سے جہنم میں بدلنے‘ کے مترادف قرار دیا، مگر بیوی کو یہ یقین دلایا کہ وہ زندگی کے بقیہ برسوں میں ہر حال میں ان کا ساتھ دیں گے۔
اہل خانہ اور دوستوں کی حوصلہ افزائی سے ژانگ نے خود کو سنبھالا اور وقت کے ساتھ گھریلو کاموں میں دوبارہ حصہ لینا شروع کردیا۔ وہ اب بھی کھانا پکاتی ہیں اور ڈمپلنگ بھی بناتی ہیں، جنہیں لی جوشِن پرانے ذائقے جیسا ہی مزیدار قرار دیتے ہیں۔
لی نے بیوی کی سہولت کے لیے گھر اور ورکشاپ میں اشیا کی ترتیب کبھی نہیں بدلی تاکہ وہ یادداشت کی بنیاد پر آسانی سے چل سکیں۔
2020 میں لی جوشِن نے مقامی فلاحی تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی اہلیہ نے اس فیصلے کی بھرپور حمایت کی۔ لی نے کہا کہ ہمارا گھرانہ بہتر ہوا ہے، بچہ بھی بڑا ہو رہا ہے، اب وقت ہے کہ ہم معاشرے کو کچھ واپس لوٹائیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔
یہ کہانی جب چینی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے لی کو ’سب سے وفادار شوہر‘ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ
سلام ہے اس وفادار انسان کو! میں گہرائی سے متاثر ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا
دوسرے نے کہا
تم میری آنکھیں ہو، تم مجھے چاروں موسموں کی خوبصورتی دکھاتے ہو۔
تیسرے نے تبصرہ کیا کہ محبت ہر مشکل پر قابو پا لیتی ہے۔ میں پھر سے محبت پر یقین کرنے لگا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین نابینا بیوی سے وفاداری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چین نابینا بیوی سے وفاداری لی جوش ن
پڑھیں:
سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی
پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔
سارہ عمیر نے کم عمری میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ سارہ نے نجی ٹی وی کے مقبول ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کا بھی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سارہ عمیر نے 2014ء میں مشہور ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم حال ہی میں وہ تماشا سیزن 4 سے باہر ہونے کے بعد ایک شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی طلاق کی خبر سب کے سامنے رکھی۔
سارہ عمیر نے کہا کہ میں نے تماشا میں حصہ اس لیے لیا کہ مجھے ایک بریک کی ضرورت تھی، میں اور میرے سابق شوہر ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے اکثر سامنا ہو جاتا ہے، میں سمجھتی ہوں اب سب کو بتا دینا چاہیے کہ میری طلاق ہو چکی ہے، جو کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ پہلے ہوئی، میں ذہنی دباؤ میں تھی اور مجھے بطور سنگل پیرنٹ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تماشا نے مجھے سکون دیا، وہاں نہ کوئی فون تھا، نہ باہر کی دنیا سے تعلق، نہ ہی ملاقاتیں، میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ کچھ وقت ایسے مقام پر گزاروں جہاں سگنلز ہی نہ ہوں اور اللّٰہ نے مجھے یہ موقع دیا، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اتنی مشکلات دیکھ چکی ہوں کہ تماشا میرے لیے بس کھیل ہی ہو گا، وہاں جب لوگوں کو لڑتے دیکھتی تھی تو سب کچھ بچکانہ سا لگتا تھا۔
Post Views: 8