فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج، پولیس شیلنگ سے سیکڑوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس: فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ملک بھر میں شدید احتجاج کیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس بھر میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جس کے دوران کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت پیرس سمیت بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے، جس کے نتیجے میںسو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے متعدد مقامات پر سڑکیں بند کرنے اور آگ لگانے والے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب مظاہرے کے منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج میں 10 لاکھ افراد شریک ہوئے، تاہم حکومتی اندازوں کے مطابق یہ تعداد 5 لاکھ کے قریب تھی۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ بجٹ کٹوتیاں عوامی فلاح اور بنیادی سہولتوں کو متاثر کریں گی، اس لیے حکومت اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ احتجاج کے دوران کئی شہروں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں بھینس کالونی کے قریب ایک نجی یونیورسٹی کے سامنے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت جاوید عرف راول کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ماضی میں 15 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کی گئی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزم سہیل کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی اکرم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیںکراچی، پولیس اور ایس آئی یو کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر بہادرآباد تھانے کی حدود میں کنگری ہاؤس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار کیے گئے جن میں ایک زخمی ملزم جان شیر بھی شامل ہے۔
زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
ایک اور کارروائی فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس نے جیل چورنگی کے قریب مشترکہ طور پر کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورک سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔