واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد سوار تھے
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
امریکی ریاست واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں چار فوجی سوار تھے۔
امریکی فوج کے مطابق حادثہ بدھ کی شب جوائنٹ بیس لیوس میک کارڈ کے قریب پیش آیا۔
ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ-60 بلیک ہاک تھا جو معمول کی تربیتی مشق پر تھا۔
فوجی حکام نے بتایا کہ سوار اہلکار 160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ فوج نے ابھی تک فوجیوں کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جمعرات کی صبح تک آگ ایک ایکڑ رقبے تک پھیل چکی تھی۔
فوج نے کہا ہے کہ یہ اب بھی ایک فعال سرچ مشن ہے اور ماہر ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔