ایشیا کپ کے دوران سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد کا انتقال
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 میں شریک سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد، سورنگا نیروشن ویلالاگے، افغانستان کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے دوران یہ افسوسناک خبر انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے دی، جس کے بعد وہ ہنگامی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس مشکل گھڑی میں ویلالاگے سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
میچ کے دوران ویلالاگے نے چار اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی، تاہم اپنے آخری اوور میں افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے انہیں لگاتار پانچ چھکے جڑ دیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11ویں اور گروپ بی کے آخری میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لئے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کیلئے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔