ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان کی ایک غلط فہمی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔

گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں راشد خان بولڈ ہوئے جس کا انہیں اندازہ نہ ہوا اور امپائر سے ری ویو مانگنے لگے۔

راشد خان کو محسوس ہوا کہ وہ بولڈ نہیں ہوئے بلکہ امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ فوراً ہی ری ویو مانگنے لگے۔

راشد کے ری ویو مانگنے پر امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ بولڈ ہوئے ہیں۔

افغان کپتان کے اس انداز پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Peecha to dekho Rashid Khan ????????
My man is taking Review after getting Bowled Out ????#AsiaCup2025 pic.

twitter.com/RrlEvwkAGT

— Over Thinker Lawyer (@Mujha_q_Nakala) September 18, 2025


یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹی20 ایشیا کپ کے 11ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا جس کے بعد افغانستان کی ٹیم سُپر فور مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

MOYE MOYE for Rashid Khan! ????#SLvAFG | #AsiaCup2025

pic.twitter.com/SiCgJdSA5z

— Usman (@jamilmusman_) September 18, 2025

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ری ویو مانگنے میچ میں

پڑھیں:

ٹی 20 ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی:ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی افغان ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

سری لنکا نے افغانستان کا 170 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ اہم میچ ابو ظبی میں کھیلاگیا جہاں افغانستان کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکو رکیے۔محمد نبی 22 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ ان کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

میچ میں ابراہیم زادران اور راشد خان 24،24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ صدیق اللہ نے 18 اور رحمان اللہ گرباز نے 14 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان تھوشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے افغانستان کا 170 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کوشل مینڈس 74 اور کمندو مینڈس 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کوشل پریرا 28 اور اسالنکا نے 17 رنز بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • ’کلین بولڈ ہوکر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی‘، افغان کپتان راشد خان کا مذاق بن گیا
  • ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟
  • ٹی 20 ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
  • ایشیا کپ سپر 4 دوڑ: افغانستان کی سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ جاری
  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
  • ٹی 20 ایشیاکپ: افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ