فلوریڈا کے ساحل سے لاکھوں ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
طویل عرصے سے گمشدہ ہسپانوی خزانہ بالآخر فلوریڈا کے ساحل سے دریافت ہوگیا۔اس خزانے کی مالیت 10 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔
ماہر غوطہ خوروں کو ’ٹریژر کوسٹ‘ نامی ساحل پر 1000 سے زائد چاندی اور سونے کے سکے دریافت کیے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ 1715 کو ڈوبنے والے جہاز میں بھیجے جانے والے یہ سکے بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں قائم ہسپانوی کالونیوں سے اکٹھا کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ جہاز پر جواہرات بھی موجود تھے۔
لیکن فلوٹیلا طوفان کی وجہ سے یہ جہاز ڈوب گیا تھا جس کی وجہ سے اس پر لدا قیمتی سامان بھی سمندر کی نذر ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا: صفائی کے دوران ملنے والے ٹکٹ نے انعام جتوادیا
امریکا میں ایک خاتون کو گھر صاف کرتے ہوئے لاٹری کے ٹکٹوں سے بھرا ایک بکس ملا جس کے ایک ٹکٹ نے ان کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔
امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی الفریڈا ہاکنز نے ورجینیا لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ اپنے رچمنڈ شہر میں قائم گھر کی صفائی کر رہی تھیں جب انہیں اپنی الماری میں ایک بکس ملا جس میں بغیر کھرچے کچھ ٹکٹ ملے۔
جلد ہی انہیں معلوم ہوا کہ بکس میں موجود ایک ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔