لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں : بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے، صحت کارڈ پلس کے تحت گردے اور جگر کی پیوندکاری، بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر مہنگے امراض کا علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ژوندون کارڈ کے ذریعے او پی ڈی مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز بھی ہو چکا ہے، ژوندون کارڈ کے تحت مفت او پی ڈی کا آغاز ضلع مردان سے کیا گیا جسے جلد صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے، خیبر پختونخوا حکومت عوام کو باوقار اور معیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی خدمت کا نیا معیار قائم کیا ہے۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا کا انقلابی منصوبہ صحت کارڈ پلس عوام کی خدمت، تحفظ اور شفا کی ضمانت ہے، لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صحت کارڈ پلس کے علاج کی سہولت اور معیاری نے کہا کہ کے ذریعے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی دل کے عارضے میں مبتلا بچی سے ملاقات، ویڈیو وائرل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دل کے عارضے میں مبتلا کمسن بچی زینب سے ملاقات کی۔
وائرل ویڈیو میں بچی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے شکوہ کرتی ہے کہ یہ ڈاکٹرز علاج کو بالکل نہیں سمجھتے ان کو یونہی بڑا بنایا ہوا ہے اور ہم بھی مجبوری میں ان سے علاج کرا لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ جب آپ ڈاکٹر بن جاو گی تو سب ٹھیک کر دو گی جس پر بچی کہتی ہے کہ ان کو آپ ٹھیک کرو نا آپ سرکاری بندے ہو یہ آپ کا کام ہے۔
بچی: یہ ڈاکٹرز علاج کو بلکل نہیں سمجھتے ان کو یونہی خان یعنی بڑا بنایا ہوا ہے اور ہم بھی مجبوری میں ان سے علاج کرا لیتے ہیں
وزیراعلی: جب آپ ڈاکٹر بن جاو گی تو سب ٹھیک کر دو گی
بچی: ان کو آپ ٹھیک کرو نا آپ سرکاری بندے ہو آپکا کام ہے ! https://t.co/ra4Fxox7X6 pic.twitter.com/OuPWRaNVtX
— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) November 18, 2025
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے زینب سے فون پر رابطہ کیا تھا اور ان کے پاس گاڑی بھیج کر انہیں اپنے دفتر مدعو کیا۔
زینب نے وزیراعلیٰ سے معصومیت سے شکوہ کیا کہ ’میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا‘۔ یہ سن کر وزیراعلیٰ نے نہایت پیار اور شفقت سے اُس سے معذرت کی اور اسے یقین دلایا کہ ہر قدم پر حکومت اُس کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے زینب کے فوری علاج کے احکامات جاری کیے اور اس کے مکمل علاج کی ذمہ داری بھی لی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی