فوڈ اتھارٹی کا ملٹی نیشنل فوڈ چینز اور انڈسٹریز پر گرینڈ آپریشن ؛ لاکھوں لیٹر دودھ تلف؛ سینکڑوں ٹینکر ضبط
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سٹی 42: ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں ملٹی نیشنل فوڈ چینز ،انڈسٹریز پر گرینڈ آپریشن ہوا۔ یکم اگست سے ابتک 11لاکھ 70ہزار لٹر سے زائد دودھ تلف، 436 مقدمات درج کرلیے ۔
پنجاب بھر میں جعلی دودھ کے 10 بڑے نیٹورکس پکڑے گئے، 100 سے زائد ملک ٹینکر ضبط کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا یکم ستمبر سے ابتک 25ہزار 108 فوڈ ہینڈلرز کی فوڈ سیفٹی ٹریننگ کروائی گئی، ناقص انتظامات پر بیورجز، بسکٹ، کیکس، چپس، سنیکس، آئل اور گھی فیکٹریاں بند کی گئیں،قوانین کی خلاف ورزی پر انڈسٹریز کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
فوڈ آڈٹ میں فوڈ ہائجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جا رہا ہے، اشیاء خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
واٹس ایپ کو ہمیشہ کیلئے بدل دینے والا فیچر ، صارفین کیلئے بڑی خبر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔